Jasarat News:
2025-10-04@16:42:17 GMT

پیرو: حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250930-06-2
لیما (انٹرنیشنل ڈیسک) پیرو کے دارالحکومت لیما میں حکومت مخالف جین زی کے مظاہرے شدت اختیار کر گئے۔پیرو کی نوجوان نسل صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ اور کانگریس کے خلاف احتجاجی مارچ کر رہی ہے۔ مظاہروں کے دوران پتھراؤ اور پیٹرول بم سے حملے کیے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور صحافی سمیت 19 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا ہے۔ یاد رہے کہ پیرو میں جین زی کی جانب سے 20 ستمبر سے نئے قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

پیرو میں جاری احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے مناظر

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

صمود فلوٹیلا کے رضا کاروں، فلسطینیوں کی جرأت کو سلام، ملک بھر میں اسرائیل مخالف مظاہرے، ریلیاں

لاہور+ اسلام آباد+ گوجرانوالہ+ ننکانہ+ حافظ آباد (خصوصی نامہ نگار+ خبر نگار+ نمائندگان) مذہبی، سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں نے ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں اور صمود گلوبل فوٹیلا کی حمایت اور اسرائیلی درندگی و جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے، ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرے نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔ سابق سینٹر مشتاق احمد خان سمیت زیر حراست سینکڑوں رضا کاروں کی جرات کو سلام پیش کیا۔ مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام چوبرجی چوک لاہور میں مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید، حافظ عبدالرؤف، مزمل اقبال ہاشمی و دیگر نے کہا کہ اسرائیل دنیا کے امن کے لیے دن بدن سب سے بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے۔ لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ اسرائیل عالمی دہشتگرد ہے۔ قوم گریٹر اسرائیل منصوبے کو تسلیم کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی۔ احتجاجی مظاہرے سے جے یو آئی پنجاب کے سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار، حافظ غضنفر عزیز، حافظ اشرف گجر، حافظ عبدالرحمن، قاری عبدالعزیز، قاری یعقوب فیض، قاری عبدالرحمن چترالی، قاری رفیق وجھوی، مولانا فاضل عثمانی، علامہ مقصود الوری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ چنیوٹ میں مرکزی مسلم لیگ‘ جے یو آئی‘ جماعت اسلامی اور انجمن تاجران نے مظاہرے کئے۔ اوکاڑہ پریس کلب کے باہر جماعت اسلامی نے احتجاج کیا۔ جماعت اسلامی وزیرآباد کے زیر اہتمام اسرائیل مردہ باد مظاہرہ کیا گیا۔ الاحسان ویلفیئر سوسائٹی وزیر آبادکے زیر اہتمام فلسطین زندہ باد ریلی نکالی گئی۔ جماعت اسلامی بہاول پور نے ریلی نکالی۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث بہاول پور نے احتجاج کیا۔ لاہور میں ڈاکٹر علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے لئے بھرپور اور موثر آواز امت کو اٹھانی چاہئے۔ سرگودھا میں ضلعی امیر جماعت اسلامی اویس قاسم تلہ کی قیادت میں بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ جماعت اسلامی ملتان نے بھی احتجاج کیا۔ امیر جماعت اسلامی پی پی 64 گوجرانوالہ فرقان عزیز بٹ کی قیادت میں اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر محمد نذیر احمد، اجمل خطیب انصاری، ارشاد انصاری، عثمان آصف بٹ، حسن بٹ، عبدالقیوم بٹ، فہد گجر ودیگر نے شرکت کی۔ جمعیت علماء اسلام حافظ آباد کے زیر اہتمام مظاہرہ کیا گیا۔ مولانا سعید احمد تارڑ امیر حافظ آباد اور مولانا عابدالرحمن وٹو جنرل سیکرٹری و دیگر علماء کرام نے خطاب کیا۔ مرکزی مسلم لیگ ننکانہ شعبہ خواتین نے بھی ریلی نکالی۔ تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک  اقبال  ٹاؤن  کے  احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول پھر کسی فاروق اعظم و صلاح الدین  ایوبی کا منتظر ہے۔ امت کا فلسطینیوں کے ساتھ کلمہ طیبہ کا رشتہ ہے۔ متحد ہو کر اسرائیلی درندگی کے خلاف اعلان جہادکیا جائے۔

متعلقہ مضامین