نبی کریم ؐکا پیغام ہی انسانیت کی نجات کا واحد راستہ ہے، راشد نسیم
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور( نمائندہ جسارت)مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے حیدرآباد کی جامع مسجد قبا اور مکی مسجد میں سیرت تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کا لایا ہوا نظامِ رحمت ہی آج انسانیت کے لیے واحد قابلِ عمل آپشن رہ گیا ہے۔ دنیا کے تمام انسانی ساختہ نظام دم توڑ چکے یا دم توڑنے کے قریب ہیں اور تاریخ کی رفتار غیر معمولی طور پر تیز ہو چکی ہے۔راشد نسیم نے کہا کہ دنیا میں رونما ہونے والے واقعات اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ وہ وقت قریب ہے جس کی خبر نبی کریم ؐ نے احادیث مبارکہ میں دی تھی۔ انہوں نے قطر پر اسرائیلی حملے کو امت مسلمہ کے لیے بیداری کا ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ اس شر سے خیر یہ نکلی کہ مسلم دنیا متحد ہونے کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی مفاہمتی معاہدے کو عالم اسلام کے لیے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ایران نے بھی اس معاہدے کا پرجوش خیر مقدم کیا ہے۔ راشد نسیم نے کہا کہ پاکستان کا عالمی مقام تیزی سے بلند ہو رہا ہے کیونکہ یہ ملک کلمے کی بنیاد پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قائم ہوا تھا اور اللہ تعالیٰ اس سے کوئی عظیم کام لینا چاہتا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ دنیا میں صرف ایک ہی رہنما باقی رہ گیا ہے جس کی زندگی کا ہر پہلو محفوظ ہے — وہ نبی کریم ؐ کی ذات مبارکہ ہے۔ ان کا لایا ہوا نظامِ رحمت ہی انسانیت کے خلا کو پورا کر سکتا ہے، اور یہی نظام مستقبل قریب میں عالمی نظام کی حیثیت اختیار کرے گا۔امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید اور قیم حیدرآباد حنیف شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ واقعہ میں اہم پیشرفت ,3 مشتبہ افراد گرفتار
لوئرڈیر(نیوزڈیسک)پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لوئر دیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کی گرفتاری تفتیش کے اہم مرحلے کا حصہ ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ شواہد جمع کر لیے ہیں اور واقعے کے محرکات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
نسیم شاہ کے خاندان نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ملزمان کو جلد قرارِ واقعی سزا دی جائے گی۔
دوسری جانب کرکٹ شائقین نے بھی سوشل میڈیا پر نسیم شاہ اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ پولیس کے مطابق 10 نومبر کی رات تقریباً ایک بج کر 45 منٹ پر نامعلوم افراد نے نسیم شاہ کی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے پر فائرنگ کی تھی۔
فائرنگ سے دروازوں، دیواروں اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حملہ آور فائرنگ کے فوراً بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔