دنیا بھر میں غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں، بلال سلیم قادری
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پی ایس ٹی نے کہا کہ دنیا بھر میں کیے جانے والے اسرائیل کے خلاف مظاہرے اس بات کا ثبوت ہے کہ خطے میں عوامی رائے فلسطینیوں کے حق میں ہے، امریکہ کینیڈا برطانیہ جرمنی فرانس اور مشرق وسطی اور دیگر ایشیائی ممالک میں بھی اسرائیل کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے کیے گئے اقدامات بہت عرصے سے نسل کشی کے زمرے میں آرہے ہیں اور عالمی عدالت انصاف اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بھی بات ہو رہی ہے پھر بھی اسرائیلی اقدامات کو منظم تشدد تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک میں عوام سڑکوں پر نکل کر اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری طور پر بند کی جائے اور یورپی یونین سمیت دیگر عالمی طاقتیں اسرائیل پر سخت پابندیاں عائد کریں، مظاہرین فلسطینی جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے لگاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اس کے اقدامات طویل عرصے سے نسل کشی کے زمرے میں آتے ہیں، عالمی عدالت انصاف اور دیگر بین الاقوامی ادارے بھی اس مسئلے پر بات کر چکے ہیں لیکن اسرائیلی ریاست کے مظالم کو اب تک باضابطہ طور پر منظم تشدد یا نسل کشی تسلیم نہیں کیا گیا۔ بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف کیے جانے والے مظاہرے کے شرکا عالمی برادری سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری اور مثر اقدامات کرے، جب تک عالمی طاقتیں اور سپر پاور اسرائیل پر سخت پابندیاں نہیں لگائے گا اسرائیل مظلوموں کا خون بہانے سے نہیں رکے گا، دنیا بھر میں کیے جانے والے اسرائیل کے خلاف مظاہرے اس بات کا ثبوت ہے کہ خطے میں عوامی رائے فلسطینیوں کے حق میں ہے، امریکہ کینیڈا برطانیہ جرمنی فرانس اور مشرق وسطی اور دیگر ایشیائی ممالک میں بھی اسرائیل کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیل کے خلاف مظاہرے دنیا بھر میں اور دیگر رہے ہیں بھی اس
پڑھیں:
انٹرنیٹ سروس کا تعطل، پی ٹی اے کا اہم بیان سامنے آگیا
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عالمی سطح پر انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے پر بیان جاری کردیا۔
پی ٹی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس میں تعطل عالمی سطح پر آیا ہے، پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور کلاؤڈ فلیئر کی صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ایکس (سابقہ ٹویٹر) اور کلاؤڈ فلیئر کو متاثر کرنے والی بڑی عالمی خرابی کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔
پی ٹی اے ترجمان نے بتایا کہ اس حوالے سے عالمی سروس فراہم کنندگان اور مقامی آپریٹروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، سروسز کے مکمل طور پر بحالی تک صورتِ حال کی نگرانی جاری رہے گی۔