جوہری معاہدے کی خلاف ورزی؛ یورپی یونین نے ایران پر پھر سے پابندیاں عائد کردیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یورپی یونین نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کردیں۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں پابندیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جوہری معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر ایران پر پابندیاں لگائی ہیں جس کے تحت ایران کے مرکزی بینک اور دیگر ایرانی بینکوں کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔
یورپی یونین نے کہا ہےکہ مخصوص ایرانی حکام پر سفری پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں جب کہ ایران کی خام تیل کی خریداری و ترسیل، سونے اور بعض بحری سازوسامان کی فروخت پربھی پابندی لگائی ہے۔
یورپی یونین کے مطابق پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ سفارتی مذاکرات کے لیے دروازہ اب بھی کھلا ہے۔
واضح رہے کہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران کو دی گئی پابندیوں میں نرمی کی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور نہیں ہوسکی تھی جس کے بعد 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران سے اٹھائی گئی پابندیاں دوبارہ نافذ ہو گئی تھیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جوہری معاہدے یورپی یونین
پڑھیں:
مونس الہٰی کو کلین چٹ مل گئی،انٹرپول تحقیقات بند،سفری پابندیاں ختم
لاہور (نیوزڈیسک): لندن میں انٹرپول نے پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی کے خلاف 2 سال سے جاری تحقیقات بند کر دیں۔
انٹرپول کے اقدام سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس کو بڑا ریلیف مل گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرپول نے مونس الہٰی پر عائد سفری پابندی بھی ختم کر دی ہے۔
رہنما کے خلاف بین الاقوامی پولیس نے پاکستان اداروں ایف آئی اے، نیب، اینٹی کرپشن اور پنجاب پولیس کی درخواست پر تحقیقات کیں، انٹرپول نے شکایات کا جائزہ لیا لیکن مونس الہٰی کے خلاف شواہد نہ مل سکے۔
مونس الہٰی گزشتہ 2 سال سے بارسلونا، اسپین میں مقیم ہیں، پاکستان نے ان کے خلاف مجرمانہ الزامات کے تحت حوالگی کی درخواست کر رکھی تھی، حکام کا کہنا تھا کہ ملزم قتل، فراڈ اور اختیارات کے غلط استعمال میں مطلوب ہیں۔
انٹرپول ذرائع کے مطابق اب پی ٹی آئی رہنما انٹرنیشنل الرٹ پر نہیں رہے، مونس کے وکیل نے کہا کہ ان کو کلین چٹ مل گئی ہے، یہ انصاف کی فتح ہے، وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔