مودی نے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کا خیر مقدم کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔
مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ منصوبہ فلسطینی اور اسرائیلی عوام کے لیے طویل المدتی اور پائیدار امن، سلامتی اور ترقی کی جانب ایک مؤثر راستہ فراہم کرتا ہے۔
مودی نے مزید کہا کہ امید ہے تمام متعلقہ فریق صدر ٹرمپ کی اس کوشش کی حمایت کریں گے تاکہ خطے میں جاری تنازع ختم ہو اور پائیدار امن قائم ہو سکے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے اپنے بیس نکاتی منصوبے میں جنگ بندی، انسانی امداد، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کی تعمیرِ نو جیسے اقدامات کا اعلان کیا ہے، جسے کئی مسلم اور یورپی ممالک بھی سراہ چکے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شادی ہالز رات 12بجے بند کے احکامات کا خیر مقدم کرتے ہیں، یاسین بلوچ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر ) قومی تحفظ دفاع برائے بین المذاہب ہم أہنگی ضلع حیدراباد وائیس چئیرمین یاسین بلوچ نے ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے شادی ہالز رات 12 بجے تک بند کرنے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے جاری احکامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایک بہترین اور بروقت فیصلہ قرار دیا یاسین بلوچ نے کہاکہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ہواء فائرنگ اور أتش بازی کے خلاف اقدامات سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے یاسین بلوچ نے کہاکہ شادی ہالز رات 12 بجے تک بند کے احکامات پر انتظامیہ سختی سے عمل کرا? تاکہ شادی بیاہ کی تقریبات وقت پر اختتام پذیر ہوسکیں ۔