وویک اوبرائے نے ایشوریا سے تعلق کونسے سپر اسٹار کی وجہ سے ختم کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار ویویک اوبرائے نے ایک حالیہ انٹرویو میں ایشوریا رائے اور سلمان خان کے ساتھ جڑے پرانے تنازعے پر کھل کر بات کی ہے۔
2000 کی دہائی کے آغاز میں ویویک اور ایشوریا کے تعلقات کی خبریں میڈیا میں موضوعِ بحث رہیں، جبکہ اس وقت ایشوریا کا سلمان خان سے تعلق ختم ہوا تھا۔
2003 میں ویویک نے ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا تھا کہ سلمان خان انہیں ایشوریا کے ساتھ تعلق کی وجہ سے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ تاہم اس اقدام نے ان کے کیریئر کو نقصان پہنچایا اور ان فلموں میں ان کی ترقی رک گئی۔
حال ہی میں مصنف و پوڈکاسٹر پراکھر گپتا کو دیے گئے انٹرویو میں ویویک نے بتایا کہ انہوں نے اس معاملے سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ خوف سے آزاد زندگی گزارنے کے لیے کیا کیونکہ وہ زندگی میں سکون کو ترجیح دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ حساس اور جذباتی شخصیت کے مالک ہیں اور دوبارہ دل ٹوٹنے کے خوف میں نہیں رہنا چاہتے تھے۔ ویویک نے اس تنازعے کو خدا کی طرف سے آزمائش قرار دیا جس نے انہیں صبر اور ہمت سکھائی۔
یاد رہے کہ ویویک اوبرائے رواں برس فلم کیسری ویر میں نظر آئے تھے اور جلد فلم مستی 4 میں جلوہ گر ہوں گے جو ان کی سب سے مشہور فلموں میں سے ایک ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشوریا اور ابھیشیک کا گوگل اور یوٹیوب کو 4 کروڑ کا قانونی نوٹس، وجہ کیا بنی؟
معروف بالی ووڈ جوڑی ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن نے یوٹیوب اور اس کی پیرنٹ کمپنی گوگل کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ مقدمے میں انہوں نے مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ڈیپ فیک ویڈیوز کو بنیاد بناتے ہوئے تقریباً 4 کروڑ روپے (450,000 امریکی ڈالر) ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے، اور ساتھ ہی ان ویڈیوز کے خلاف مستقل پابندی عائد کرنے کی استدعا کی ہے۔
اداکاروں نے اپنی درخواست میں یوٹیوب پر موجود ان ویڈیوز کے سینکڑوں لنکس اور اسکرین شاٹس عدالت کے سامنے پیش کیے ہیں، جنہیں وہ ’سنگین نوعیت کی‘ اور ’من گھڑت‘ اے آئی ویڈیوز قرار دیتے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ یہ مواد نہ صرف ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ ان کے شخصی و تخلیقی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ سے اپنی نازیبا تصاویر و دیگر مواد ہٹوانے کے لیے ایشوریا رائے کا عدالت عالیہ سے رجوع
درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ یوٹیوب کی موجودہ پالیسیز، بالخصوص ایسی ویڈیوز کو اے آئی ماڈلز کی تربیت کے لیے استعمال کرنے کی اجازت، تشویشناک ہے۔ ان کے مطابق، ایسا طریقہ کار گمراہ کن اور منفی مواد کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایسا غیر مجاز مواد، جو یوٹیوب پر اپلوڈ کیا جاتا ہے، پہلے عوام میں پھیلتا ہے اور پھر وہی مواد کو اے آئی ماڈلز کی تربیت میں استعمال ہوتا ہے۔ اداکاروں کا کہنا تھا کہ اگر اے آئی پلیٹ فارمز کو ایسے تعصب پر مبنی مواد پر تربیت دی جائے جو انہیں منفی انداز میں پیش کرتا ہے، تو یہ ماڈلز ایسی غلط معلومات ’سیکھ‘ سکتے ہیں، جس سے ان کی شہرت کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل
اخباری اطلاعات کے مطابق یہ دعویٰ ابھیشیک اور ایشوریا کی جانب سے 6 ستمبر کو دائر کیا گیا تھا، تاہم یہ درخواستیں عوامی طور پر دستیاب نہیں ہیں۔
گزشتہ ماہ دہلی ہائی کورٹ نے گوگل کے وکیل کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ سماعت سے پہلے تحریری جواب داخل کرے۔ اگلی سماعت 15 جنوری کو مقرر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
4 کروڑ کا قانونی نوٹس ابھیشیک بچن ایشوریا رائے ایشوریا رائے نازیبا ویڈیوز ایشوریا کا 4 کروڑ کا قانونی نوٹس گوگل کو نوٹس یو ٹیوب کو نوٹس