امریکا کا ’گولڈن ڈوم‘ کاغذوں تک محدود، چین نے عملی نظام میدان میں اتار دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ سے جاری اطلاعات کے مطابق چین نے امریکا کے مجوزہ ’’گولڈن ڈوم‘‘ جیسے عالمی دفاعی نظام کا ایک فعال پروٹوٹائپ تعینات کر دیا ہے جو بیک وقت دنیا بھر سے داغے گئے ایک ہزار میزائلوں کو ٹریک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ نظام پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کے تحت تیار کیا گیا ہے اور اس کا نام “ڈسٹری بیوٹڈ ارلی وارننگ ڈیٹیکشن بگ ڈیٹا پلیٹ فارم” رکھا گیا ہے۔ ابتدائی مراحل میں ہونے کے باوجود یہ سسٹم چین کی جانب آنے والے کسی بھی ممکنہ میزائل حملے کی فوری اور مربوط نشاندہی کر سکتا ہے۔
اس جدید نظام میں خلا، سمندر، فضاء اور زمین پر موجود مختلف سینسرز سے اکٹھی کی جانے والی معلومات کو مرکزی کمانڈ ہیڈکوارٹرز تک فوری پہنچایا جاتا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نہ صرف ہدف کے راستے اور ہتھیار کی نوعیت جانچ سکتا ہے بلکہ اصلی اور جعلی اہداف کے درمیان فرق بھی کر لیتا ہے۔ مزید یہ کہ مختلف ادوار اور کمپنیوں کے تیار کردہ مختلف فارمیٹس میں موجود ڈیٹا کو یکجا کر کے ایک مربوط دفاعی تصویر میں ڈھال دیتا ہے۔
چینی ماہرین کے مطابق اس سسٹم میں جدید QUIC پروٹوکول استعمال کیا گیا ہے جو محدود بینڈوڈتھ یا دشمن کی جانب سے مداخلت کی کوششوں کے باوجود تیز رفتار اور محفوظ ڈیٹا ٹرانسمیشن یقینی بناتا ہے۔ اکٹھا کیا گیا یہ ڈیٹا مستقبل میں مصنوعی ذہانت (AI) کی تربیت کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا تاکہ اس نظام کی کارکردگی مزید بہتر ہو سکے۔
اس کے مقابلے میں امریکا کا ’’گولڈن ڈوم‘‘ منصوبہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور اس کی بنیادی تکنیکی ساخت تک واضح نہیں ہو سکی۔ امریکی ماہرین بھی مانتے ہیں کہ اصل چیلنج میزائلوں سے زیادہ ڈیٹا فلو کو سنبھالنے کا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیش رفت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ جہاں امریکا دفاعی ٹیکنالوجی کے نئے تصورات پیش کرتا ہے، وہیں چین انہیں عملی جامہ پہنانے میں سبقت لے جاتا ہے۔ چین کا یہ اقدام اس کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں لفظی جنگ رکوانے کے لئے حکومتی جماعت کے بڑے میدان میں آ گئے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں لفظی جنگ رکوانے کے لئے حکومتی جماعت کے بڑے میدان میں آ گئے۔
اس سلسلہ میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی رہنمائوں سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزراء رانا ثناءاللہ ،اعظم نذیر تارڑ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری مسلم لیگ(ن )کے رکن رانا مبشر اقبال ،پیپلز پارٹی کے راہنما سید نوید قمر اور میر اعجاز حسین جاکھرانی شامل تھے ۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے الفاظ کو غیرمناسب قرار دیا۔اسحاق ڈار اور ایاز صادق کا موقف تھا کہ ایسے معاملات کو اختلافات میں اضافے کا باعث نہیں بننا چاہئے۔
عمران خان کو اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیاجائیگا،زمان پارک میں بھی رکھ سکتے ہیں: طارق فضل چوہدری
مزید :