سندھ حکومت گندم کی مارکیٹ میں موجودگی کو یقینی بنانا چاہتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ گندم کی مارکیٹ میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔
گندم سے متعلق ریلیز پالیسی پر اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مارکیٹ میں گندم ہوگی تو آٹا یا روٹی کی قیمت مستحکم رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس وقت 12 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، ساڑھے 4 ماہ کے لئے یہ گندم کافی ہے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اسی دوران نئی فصل آ جائے گی، 25 ایکڑ والے کاشتکاروں کو ڈی اے پی اور یوریا دینے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈیرہ مرادجمالی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ؛ جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نصیر آباد: بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ٹرین گزرنے کے بعد چند منٹ بعد ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا۔
پولیس ذرائع کے بعد ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا جس سے ریلوے ٹریک متاثر ہوا، دھماکے سے چند منٹ پہلے پشاور سے کوئٹہ ہونے والی جعفر ایکسپریس ٹریک سے گزری تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تاہم دھماکے سے ریلوے پٹری کونقصان پہنچا۔