Islam Times:
2025-10-04@17:03:57 GMT

خیبر پختونخوا کے 2 وزراء نے استعفیٰ دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

خیبر پختونخوا کے 2 وزراء نے استعفیٰ دے دیا

صوبائی وزیر عاقب اللہ اور صوبائی وزیر فیصل ترکئی نے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیا ہے۔ دونوں وزرا نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ارسال کردیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے 2 وزراء نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر عاقب اللہ اور صوبائی وزیر فیصل ترکئی نے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیا ہے۔ دونوں وزرا نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ارسال کردیے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا نے اپنے دے دیا

پڑھیں:

2 وزرا کے استعفوں کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ

خیبر پختونخوا میں دو وزراء کے استعفوں کے بعد سات کابینہ ارکان کے محکمے تبدیل کردیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رات گئے کابینہ ارکان کے محکموں کی تبدیلی کی منظوری دی۔

معاون خصوصی محمد عاصم کو تعلیم کا محکمہ دے دیا گیا جبکہ معاون خصوصی اسرار کو آبپاشی کا محکمہ دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ فیصل تراکئی نے وزارت تعلیم اور عاقب نے وزیر آبپاشی کے عہدوں سے استعفیٰ دیا تھا۔

صوبائی وزیر ایکسائز خلیق الرحمان کو صحت، مشیر صحت احتشام علی کو ایکسائز، صوبائی وزیر فضل شکور کو سیاحت، مشیر سیاحت زاہد چن زیب کو لیبر، صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار کو کھیل کا قلمدان دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور معاون خصوصی ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کو وزیر بنادیا گیا ہے جبکہ حامد الرحمان کو معاون خصوصی بنایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان میں عدم استحکام کے باعث خیبر پختونخوا میں امن و امان کے مسائل ہیں، علی امین گنڈا پور
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کردی گئیں
  • مشیرِ خزانہ کے پی مزمل اسلم کا وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردِعمل
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی چیف جسٹس سے ملاقات کی خواہش، سپریم کورٹ میں درخواست دائر
  • خیبر پختونخوا کی صوبائی اراکین کابینہ کے قلمدانوں میں ایک بار پھر ردوبدل
  • امن منصوبے کے نام پر 2 ریاستی فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • 2 وزراء کے استعفوں کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل
  • 2 وزرا کے استعفوں کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ