Express News:
2025-10-04@16:50:33 GMT

خیبر پختونخوا کے 2   وزرا نے استعفا دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

پشاور:

خیبر پختونخوا کے 2 وزرا نے  عہدوں سے استعفا دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر عاقب اللہ اور صوبائی  وزیر فیصل ترکئی نے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیا ہے۔ دونوں وزرا نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ارسال کردیے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا پولیس کے شہداء پیکیج میں بڑا اضافہ

ترجمان وزیراعلیٰ فراز مغل کے مطابق کانسٹیبل تا انسپکٹر شہداء کے لواحقین کو 1 کروڑ 10 لاکھ روپے نقد دیے جائیں گے، کانسٹیبل و ہیڈ کانسٹیبل کے لواحقین کو 5 مرلہ پلاٹ جبکہ اے ایس آئی، ایس آئی اور انسپکٹر کو 7 مرلہ پلاٹ ملے گا اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے احکامات پر پولیس شہداء پیکیج 2025ء میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ فراز مغل کے مطابق کانسٹیبل تا انسپکٹر شہداء کے لواحقین کو 1 کروڑ 10 لاکھ روپے نقد دیے جائیں گے، کانسٹیبل و ہیڈ کانسٹیبل کے لواحقین کو 5 مرلہ پلاٹ جبکہ اے ایس آئی، ایس آئی اور انسپکٹر کو 7 مرلہ پلاٹ ملے گا، ڈی ایس پی و اے ایس پی شہداء کے لواحقین کو 1 کروڑ 60 لاکھ روپے اور 10 مرلہ پلاٹ دیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق ایس پی، ایس ایس پی، ڈی آئی جی، اے آئی جی اور آئی جی کے لواحقین کو 2 کروڑ 10 لاکھ روپے اور ایک کنال پلاٹ ملے گا۔

ترجمان کے مطابق پولیس شہداء فنڈز 2017ء میں 1 کروڑ روپے تھے، 2025ء میں بڑھا کر 2 کروڑ 10 لاکھ روپے تک کر دیے گئے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے احکامات پر شہداء کے لواحقین کو پلاٹ اور کیش پیکیج دیا جا رہا ہے، تقریب میں پانچ شہداء کے لواحقین کو پلاٹ الاٹمنٹ لیٹرز جاری کردیے گئے ہیں، شہداء کے اہل خانہ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی پیکیج دیا گیا، تقریب میں اعلیٰ حکام اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کا حل مذاکرات سے مشروط
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کردی گئیں
  • مشیرِ خزانہ کے پی مزمل اسلم کا وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردِعمل
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں
  • خیبر پختونخوا کی صوبائی اراکین کابینہ کے قلمدانوں میں ایک بار پھر ردوبدل
  • خیبر پختونخوا پولیس کے شہداء پیکیج میں بڑا اضافہ
  • 2 وزراء کے استعفوں کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل
  • 2 وزرا کے استعفوں کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ
  • مریم نواز دنیا بھر کے دورے کرسکتی ہیں تو خیبر پختونخوا حکومت کو بھی اجازت دی جائے، بیرسٹر سیف