پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کردی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
آئندہ 15 روزہ کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، نئی قیمت 268 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیسے فی لیٹر
پڑھیں:
حکومت کا گدھے کی کھال برآمد کرنے سے متعلق اہم فیصلہ
اسلام آباد:حکومتِ نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کردی، وزارت تجارت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت تجارت نے نوٹی فکیشن کے ذریعے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022ء میں ترامیم کردی ہیں، وزارتِ تجارت کے مطابق کھالوں کی برآمد صرف گوادر فری زون سے کی جا سکے گی، اجازت صرف رجسٹرڈ اور منظور شدہ سلاٹر ہاؤسز کو دی جائے گی۔
وزارتِ تجارت کی جانب سے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022ء میں ترمیم کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ای سی سی کے 2015ء کے فیصلے کو خارج کر دیا گیا ہے۔