ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
سٹی42: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کردی۔
ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس ریٹرن 15اکتوبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔
ایف بی آر نے بتایاکہ تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسو سی ایشنز اور عام لوگوں کی درخواست پر کی گئی۔
ذرائع کا کہناتھاکہ اب تک 40لاکھ سے زیادہ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے۔
’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘
خیال رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹیکس ریٹرن جمع ایف بی ا ر تاریخ میں
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان کے چند علاقوں میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفیکیشن جاری
جنوبی وزیرستان کے چند علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 فورسز کے لاجسٹک سامان کی ترسیل کیلئے لگائی گئی ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ دفعہ 144 صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گی،جس کے تحت عوامی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے دوران بعض مارکیٹیں اور بازار بند رہیں گے۔