چین امریکہ کے برآمدی کنٹرول کےنئے قواعد کی سخت مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز

بیجنگ : امریکہ کی وزارت تجارت نے برآمدات پر کنٹرول کے حوالے سے نئے قواعد جاری کیے۔ ان کے تحت امریکی “انٹیٹی لسٹ” میں شامل کمپنیوں کے 50 فیصد سے زیادہ شیئرز رکھنے والی سبسیڈریز پر یکساں برآمدی کنٹرول پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ قواعد امریکہ کی طرف سے قومی سلامتی کے تصور اور برآمدات پر کنٹرول کے غلط استعمال کی ایک اور واضح مثال ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام انتہائی غلط نوعیت کا ہے، متاثرہ کمپنیوں کے جائز قانونی حقوق کو شدید نقصان پہنچاتا ہے،

بین الاقوامی تجارتی نظام کو بری طرح متاثر کرتا ہے، اور عالمی صنعتی و سپلائی چین کی حفاظت اور استحکام کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی غلط پالیسی کو درست کرے اور چینی کمپنیوں پر بلاجواز دباؤ ڈالنا بند کرے۔ چین اس حوالے سے ضروری اقدامات کرے گا تاکہ چینی کمپنیوں کے قانونی حقوق و مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کیا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگز کیلئے کھلاڑیوں کے این او سی معطل کردئیے اگلی خبرسی ڈی اے پلاننگ ونگ سے بڑی خبر ،، اسلام آباد گارڈن ہاؤسنگ سکیم (ای الیون ) کا این او سی ، (ایل او پی ) کینسل کردیا گیا ، وجوہات ، دستاویز سب نیوز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ تاریخی اضافہ، سونا پہلی بار فی تولہ 4 لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلی پاکستان اور آئی ایم ایف میں کلائمٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت مذاکرات جاری توانائی کے شعبے میں تعاون چین اور روس کے عملی تعاون کی ایک مثال ہے، چینی نائب وزیراعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کنٹرول کے کرتا ہے

پڑھیں:

سیاسی قیادت کا یرغمالیوں پر کنٹرول نہ رہا، جنگ جاری رہے گی، حماس عسکری ونگ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ :۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر حماس کی سیاسی قیادت نے مذاکراتی عمل جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کچھ شقوں پر ترمیم کا مطالبہ کیا ہے، تاہم عسکری قیادت کا جنگ جاری رکھنے پر اصرار ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق حماس کے ایک سینئر سیاسی رہنما نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں بتایا کہ ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے کو مسترد کر دیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کا امن منصوبہ اسرائیل کے مفادات کو ضرور پورا کرتا ہے لیکن فلسطینی عوام کے مفادات کو نظر انداز کرتا ہے۔ حماس کی سیاسی قیادت کو امن منصوبے کے تحت غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی اور غیر مسلح ہونے کی شقوں پر بھی شدید تحفظات ہیں۔

حماس رہنما نے کہا کہ امریکی منصوبے میں کئی مبہم نکات ہیں جن میں اسرائیل کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ امن منصوبہ دراصل ٹرمپ کے سیاسی فائدے کے لیے بنایا گیا۔ جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیل کسی نہ کسی بہانے کارروائی جاری رکھ سکتا ہے۔

دوسری جانب تاحال غزہ میں مقیم حماس کے اعلیٰ ترین ملٹری کمانڈر عزالدین الحداد ٹرمپ کی تجویز کو قبول کرنے کے بجائے جنگ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم حماس کی سیاسی قیادت کو حال ہی میں اندرونی مذاکرات سے دور کر دیا گیا ہے کیونکہ ان کا یرغمالیوں پر براہ راست کنٹرول نہیں رہا ہے۔

ادھر سعودی اخبار اشرق الاوسط نے رپورٹ کیا کہ عزالدین الحداد نے اپنا پیغام بیرون ملک مقیم حماس کی سیاسی قیادت تک پہنچا دیا ہے۔

دوسری جانب مذاکرات میں شامل اسرائیلی حکام توقع کرتے ہیں کہ حماس کا ردعمل روایتی “ہاں” اور “لیکن” کی شرط کے ساتھ ہوگا، یعنی نہ مکمل اقرار اور نہ مکمل انکار۔ دیکھنا یہ ہے کہ قطر میں مقیم حماس کی سیاسی قیادت کی امن منصوبے کی شقوں میں ترمیم کے لیے مذاکرات کے عندیہ اور غزہ میں مقیم عسکری کمانڈر کے جنگ جاری رکھنے کے عزم میں کون، کس پر حاوی ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فورسز سے دوبدو لڑتے ہوئے شہید ہونے والے رہنما یحییٰ السنوار کے بعد اب سپہ سالار عزالدین الحداد ہیں جو تاحال غزہ میں ہی مقیم ہیں۔

Aleem uddin

متعلقہ مضامین

  • ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر بھاری جرمانہ، ڈی میرٹ پوائنٹس کےنئے نظام پر ایم کیو ایم کی شدید تنقید
  • پنشن میں بڑی تبدیلی، وزارت خزانہ نے نئے شراکتی قواعد نافذ کر دیے
  • 500 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون آرچ بشپ کا تقرر؛ قدامت پسندوں کی سخت مخالفت
  • علاقائی رابطہ کاری ترقی و تجارت کے لیے ناگزیر ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی ، امن و امان کیلئے 20 ارب روپے کی گرانٹ منظور: امریکہ سے اقتصادی، عسکری تعلقات استوار کرلئے، وزیر خزانہ
  • حکومت کا گدھے کی کھال برآمد کرنے سے متعلق اہم فیصلہ
  • سعودی عرب میں سیاحتی شعبے میں ’سعودائزیشن‘ کے نئے قواعد منظور
  • چینی سائنس دانوں نے مقناطیسی فیلڈ کا عالمی ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کی
  • چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی: گورنر سندھ
  • سیاسی قیادت کا یرغمالیوں پر کنٹرول نہ رہا، جنگ جاری رہے گی، حماس عسکری ونگ