2025-10-04@19:56:08 GMT
تلاش کی گنتی: 2015
«کنٹرول کے»:
بجلی کے نرخ بڑھنے کی وجہ سے چھتوں پر نصب ہونیوالے سولر پینلز کے رجحان میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور صارفین کی بڑی تعداد اس کی طرف منتقل ہورہی ہے۔ یہ رجحان بلوں میں کمی کے ساتھ ساتھ صارفین کو توانائی کے معاملے میں خود مختار بنا رہا ہے۔ لیکن دوسری جانب پاکستان کے روایتی بجلی کے نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن کر بھی سامنے آیا ہے،کیونکہ یہ نظام صرف ایک سمت میں بجلی کی ترسیل یعنی گرڈ سے صارف تک کے لیے ہے۔ موجودہ نیٹ میٹرنگ پیکیج 5 سے 25 کلو واٹ کے سولر منصوبوں پر سرمایہ 2 سے 4 سال میں واپس ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پورے کے پورے محلے سولر انرجی...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مشتاق احمد سمیت غزہ جانے والے فلوٹیلا سے گرفتار افراد کی اسرائیل کی قید سے رہائی کے لیے کوششیں کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ریاستی فارمولا قبول نہیں ہے۔ لاہور میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے، حماس قانونی تحریک ہے، حماس پوری دنیا میں امید کی شمع روشن کر رہی ہے، حماس مزاحمت کی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا وجود کروڑوں انسانوں کی لاشوں پر قائم ہوا، ٹونی بلئیر عراق میں جنگی جنون میں ملوث ہیں، عراق میں جھوٹ کی بنیاد...
اسرائیلی فوج کی جانب سے صمود فلوٹیلا میں شامل رضاکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا سے کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار ہونے والے ترک صحافی سمیت 137 انسانی حقوق کے کارکن استنبول پہنچ گئے۔ استنبول پہنچنے پر ترک صحافی ایرسن سیلک نے انکشاف کیا ہے کہ مجھ سمیت تمام گرفتار اراکین پر تشدد کیا گیا۔ ایرسن نے بتایا کہ حراست کے دوران گریٹا تھنبرگ کو تشدد کر کے زبردستی اسرائیلی پرچم چومنے پر مجبور کیا گیا، کم عمر ہونے کے باوجود اُس کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا گیا۔ قبل ازیں گلوبل صمود فلوٹیلا کے 137 گرفتار کارکن استنبول پہنچے، جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔
تصویر، اسکرین گریب عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد آزاد کشمیر میں دکانیں کھلنا شروع ہوگئیں۔آزاد کشمیر میں موبائل فون سروس بحال ہوگئی جبکہ کاروباری مراکز بھی کھل گئے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ وفاقی وزراء کی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئےآزاد کشمیر کابینہ کا سائز کم کر کے 20 وزرا اور مشیروں تک محدود کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں سرکاری دفاتر میں بھی ملازمین آج حاضر ہو رہے ہیں۔اس سے قبل آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا تھا۔
ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے خلاف ناکامی کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف قومی ٹیم کے سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بننے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 3.4 اوورز میں 50 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کی، جس پر سابق کرکٹرز نے انہیں غلط وقت پر بولنگ دینے کے فیصلے پر سوال اٹھایا۔ وسیم اکرم نے انہیں ’رن مشین‘ قرار دیا، جبکہ محمد یوسف اور محمد عامر کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے حارث پر ضرورت سے زیادہ انحصار کیا۔ اس دوران ان کے متنازع رویے پر آئی سی سی نے بھی 30 فیصد میچ فیس جرمانہ عائد کیا، جس سے ان پر دباؤ مزید بڑھ گیا۔ شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی حارث رؤف...
واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے۔ ٹرمپ نے کہاکہ حماس کے پاس معاہدہ کرنے کا یہ آخری موقع ہے، معاہدے پر دیگر ممالک دستخط کرچکے ہیں۔ امریکی صدر نے حماس کو دھمکی دی کہ حماس معاہدہ نہیں کرسکی تو اس کو سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے، معاہدہ کرنے سے حماس کے جنگجوؤں کی بھی جان بچ جائے گی۔ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو بھی خبردار کیا کہ بےگناہ فلسطینی غزہ شہر کو خالی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ ...
عالمی انڈر23 چیمپئن پاکستان کے نور زمان اپ سیٹ فتح کے ساتھ امریکا میں جاری شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کوارٹر فائنل میں سیڈ 8 نور زمان نے سیڈ 3 مصر کے یحییٰ الناصاوانی کو کسی دقت کے بغیر 35 منٹ میں 0-3 سے قابو کیا۔ 31 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم والے ایونٹ کے فائنل میں رسائی کے لیے نور زمان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ امریکا کے ٹموتھی براونیل سے ہوگا۔
حماس کے پاس معاہدہ قبول کرنے کیلئے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے، ٹرمپ کا الٹی میٹم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکی صدر ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے۔ ٹرمپ نے کہاکہ حماس کے پاس معاہدہ کرنے کا یہ آخری موقع ہے، معاہدے پر دیگر ممالک دستخط کرچکے ہیں۔ امریکی صدر نے حماس کو دھمکی دی کہ حماس معاہدہ نہیں کرسکی تو اس کو سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے، معاہدہ کرنے سے حماس کے...
پنجاب: اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) پنجاب بھر میں اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول ہونے والی 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار کو مسترد کر دیا گیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق 28 ہزار اساتذہ کی درخواستیں آن لائن نظام میں منتخب ہی نہیں ہو سکیں، جبکہ 18 ہزار درخواستیں مسترد کی گئیں۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق تبادلوں کیلئے صرف ساڑھے 9 ہزار اساتذہ کی درخواستیں منظور کی گئیں، اب تک صرف 162 اساتذہ کی درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کو تبادلوں کیلئے کل 56 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھی، 6 ستمبر تک منتخب ہونے...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں پنجاب کی جانب سے خیرمقدمی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف شاہراہوں، مرکزی راستوں اور چوراہوں پر نصب الیکٹرانک بورڈز پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر نمایاں کی گئی ہیں۔ ان الیکٹرانک بورڈز پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ دفاعی اور اسٹریٹجک معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پنجاب آپ کو خوش آمدید کہتا ہے کا پیغام دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے شروع کی گئی اس...
پنجاب بھر میں اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول ہونے والی 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار کو مسترد کر دیا گیا ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق 28 ہزار اساتذہ کی درخواستیں آن لائن نظام میں منتخب ہی نہیں ہو سکیں، جبکہ 18 ہزار درخواستیں مسترد کی گئیں۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق تبادلوں کیلئے صرف ساڑھے 9 ہزار اساتذہ کی درخواستیں منظور کی گئیں، اب تک صرف 162 اساتذہ کی درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کو تبادلوں کیلئے کل 56 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھی، 6 ستمبر تک منتخب ہونے والے ساڑھے 9 ہزار اساتذہ کے کوائف کی تصدیق کی جائے گی، تصدیق کے بعد تبادلوں کے آرڈرز 15 اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے۔
بولی وڈ اسٹار کاجول نے اپنے ٹاک شو میں بیٹے سے جڑا ایک ایسا لمحہ شیئر کیا جس نے ان کی زندگی اور سوچ پر گہرا اثر چھوڑا۔ کاجول اور ٹوئنکل کھنہ نے حال ہی میں ٹو مچ کے نئے ایپی سوڈ کی میزبانی بڑے دلچسپ انداز میں کی، جس میں مہمان کے طور پر عالیہ بھٹ اور ورون دھون موجود تھے۔ اس دوران کاجول نے والدین کے تجربات پر بات کی اور جب عالیہ نے ان سے ایک بچوں کی پرورش کی اہم ٹپ پوچھی، تو کاجول نے نہایت سادگی سے کہا، ’بس ان کی سنو… صرف سنو۔‘ کاجول نے وضاحت کی کہ اکثر والدین سمجھتے ہیں بچے زیادہ نہیں جانتے اور ان کی باتوں کو سنجیدہ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا نوٹس، عوامی ایکشن کمیٹی احتجاج پر پیش رفت، آزاد کشمیر بھر میں تین روز سے کشیدہ حالات کے بعد ماحول پرسکون ہوگیا۔وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، مذاکرات کا پہلا دور دو گھنٹے جاری رہا، پہلے دور کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی رہنماؤں کی دھیرکوٹ میں مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کے وفد کے ساتھ ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز جمعۃ المبارک کی دوپہر کو ہوگا۔شوکت نواز میر عوامی ایکشن کمیٹی وفد کے ہمراہ دھیرکوٹ پہنچے تھے، شوکت نواز میر نے کور کمیٹی ممبران سے تفصیلی مشاورت کی، کور کمیٹی مذاکرات کے دوسرے دور پر لائحہ عمل آج...
ترجمان کیرولین لیوٹ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ طے کریں گے کہ حماس کو اسرائیل کی حمایت یافتہ غزہ منصوبہ قبول کرنے کے لیے کتنا وقت دیا جائے۔ ترجمان کے مطابق صدر کے تیار کردہ 20 نکاتی منصوبے کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے اور توقع ہے کہ حماس اسے قبول کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا غزہ کے لیے امن منصوبہ، حماس نے ترمیم کا مطالبہ کردیا 20 نکاتی منصوبے کی اہم شقیں اس منصوبے میں فوری جنگ بندی، حماس کے زیر حراست یرغمالیوں کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی، مرحلہ وار اسرائیلی انخلا، حماس کا غیر مسلح ہونا اور ایک عبوری حکومت کا قیام شامل ہے جو...
سولجر بازار نمائش کے قریب فائرنگ سے بہن اور بھائی زخمی ہوگئے جنھیں چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے وال بہن اور بھائی ہیں جن کی شناخت 30 سالہ رشیدہ اور 35 سالہ ارشد ولد صاحب خان کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او سولجر بازار زاہد کمبوہ نے بتایا کہ واقعہ خاتون کو چھیڑنے پر ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ سے پیش آیا ہے اور اس حوالے سے پولیس دونوں بہن اور بھائی کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، مذاکرات کا پہلا دور 2 گھنٹے جاری رہا، پہلے دور کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنماؤں کی دھیر کوٹ میں مشاورت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا نوٹس، عوامی ایکشن کمیٹی احتجاج پر پیش رفت، آزاد کشمیر بھر میں 3 روز سے کشیدہ حالات کے بعد ماحول پرسکون ہوگیا۔ وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، مذاکرات کا پہلا دور 2 گھنٹے جاری رہا، پہلے دور کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنماؤں کی دھیر کوٹ میں مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کے وفد کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ نے داﺅد انجینئرنگ یونیورسٹی میں طلبا کے ایڈمیشن کینسل کیے جانے کو سخت ناانصافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام متاثرہ طلبا کے ایڈمیشن فی الفور بحال کیے جائیں۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن جمعیت کے ساتھ جاری ظلم اور وائس چانسلر کی جانب سے ڈرامہ نما اقدامات کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔وائس چانسلر صاحبہ خود تسلیم کرچکی ہیں کہ چار طلبا کے ایڈمیشن کینسل کیے گئے ہیں، کیا چار طلبا ان کی نظر میں کچھ بھی نہیں؟ جبکہ اس سے قبل بھی 12 طلبا کے ایڈمیشن کینسل کیے گئے تھے جنہیں سندھ ہائی کورٹ نے بحال کیا تھا۔ طلبا کے مستقبل کو بار بار خطرے میں ڈالنا غیرقانونی اور...

نو مئی بغاوت اورحملے کیس کے مرکزی ملزمان کے ساتھ نرمی اور کیسزکو طول دیا جانا پاکستان دشمنوں کے حوصلے بڑھا رہے ہیں ۔ خواجہ رمیض حسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء) مسلم لیگ کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے آزاد کشمیر میں احتجاج کی حالیہ لہر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں #بھارتی_فنڈڈ ایکشن کمیٹی اور پی ٹی آئی اپنے فتنہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر انتشار قتل و غارت گری مچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کے نام پر اپنی روش برقرار رکھتے ہوئے یہ مکتبہ فکر فورسز کے جوانوں اور عوام کے خون کی ہولی کھیل کر لعشوں کی سیاست کا انداز ایک بار پھر اپنانے میں سرگرم ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ عوامی ہمدردی کے پیش نظر نو مئی اور دیگر واقعات میں ملوث بیشتر فسادیوں کو ضمانتیں دی گئیں جو غلط فیصلہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بلغراد: سربیا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں 800 سے زائد اسکولوں کو بم دھماکے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا اور طلبہ و اساتذہ کو گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صبح 9 بج کر 30 منٹ تک ملک بھر کے 807 پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں بم نصب ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں، ان اطلاعات کے بعد پولیس کے متعلقہ ریجنل ڈپارٹمنٹس، بشمول دارالحکومت بلغراد کی کرمنل اور ٹیکنیکل یونٹس، فوری طور پر حرکت میں آگئے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے تمام...
ہم میں سے کون نہیں جانتا کہ پیراسیٹامول (Acetaminophen) ہر گھر کی سب سے عام دوا ہے۔ بخار ہو، درد ہو یا تھکن ہو، ہمارا پہلا انتخاب یہی دوا ہے۔ مگر حالیہ دنوں میں ایک نہایت اہم تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے اپنے باضابطہ نوٹس میں خبردار کیا ہے کہ حمل کے دوران پیراسیٹامول کے مسلسل استعمال سے بچے کی دماغی نشوونما پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، اور یہ خدشہ موجود ہے کہ اس کے نتیجے میں Autism اور ADHD جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ یہ کوئی معمولی افواہ نہیں۔ اس پر امریکی صدر ٹرمپ نے پبلک ہیلتھ اور میڈیکل ہیلتھ کے سرکردہ قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں امریکی حکومت...
استنبول: ترک شہریوں کی گرفتاری کے بعد استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر نے غزہ جانے والی "گلوبل صمود فلوٹیلا" پر اسرائیلی کارروائی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق، یہ تحقیقات اقوام متحدہ کے سمندری قوانین کے کنونشن کی روشنی میں کی جا رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی کرتے ہوئے 24 ترک شہریوں کو گرفتار کیا، جبکہ مجموعی طور پر 30 ترک شہریوں کو حراست میں لے کر یورپ ڈی پورٹ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ پراسیکیوٹر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ تحقیقات میں "آزادی سے محرومی، ٹرانسپورٹ کے ذرائع پر قبضہ یا حراست، لوٹ مار، مادی نقصان اور تشدد" جیسے...

حکومت آزاد کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے،وفاقی وزیر احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے۔ جمعرات کو مظفرآباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو زمینی صورتحال کا جائزہ لے گی اور آزاد کشمیر میں شراکت داروں سے ملاقاتیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مظفرآباد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی دماغی بیماریوں، خصوصاً الزائمر اور پارکنسنز، کے علاج کے لیے سائنس دان مسلسل نئی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔تازہ ترین پیش رفت کے مطابق ماہرین نے ایک انوکھا سسٹم تیار کیا ہے جسے ’’آسٹروکیپسولز‘‘ کہا جا رہا ہے۔ یہ چھوٹے مگر مؤثر کیپسول دماغ کے ان مخصوص حصوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جہاں سوزش ان بیماریوں کو جنم دیتی ہے یا انہیں مزید پیچیدہ بنا دیتی ہے۔جرنل بائیومٹیریلز میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ کیپسول ایک محفوظ جیل سے تیار کیے گئے ہیں جن کے اندر دماغ کے خاص خلیے، ’’آسٹروسائٹس‘‘، موجود ہوتے ہیں۔ یہ خلیے انسدادِ سوزش پروٹینز فراہم کرتے ہیں جنہیں بیماری کے شکار حصوں تک پہنچا...
کراچی کی فضائی حدود میں ایک غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کو لینڈنگ کے دوران جی پی ایس سگنلز میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب جہاز لینڈنگ کے لیے نیچے آ رہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق طیارے کے کپتان نے سگنلز میں مسئلہ پیدا ہونے پر فوری طور پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول نے بروقت رہنمائی فراہم کی اور طیارے کی لینڈنگ میں معاونت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی کی رہنمائی کے بعد غیر ملکی ایئرلائن کا یہ جہاز بحفاظت لینڈ کر گیا اور کسی قسم کا نقصان یا ہنگامی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔ اس واقعے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251002-05-13 مٹیاری(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے آج اینٹی ریبیز کنٹرول پروگرام مٹیاری اور لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ کے دفتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے اینٹی ریبیز کا عالمی دن منانے اور اس موقع پر لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مفت ویکسینیشن کیمپ لگانے کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ضلع کے مویشی مالکان کے لیے بہترین کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ ہمارے زیادہ تر لوگ مویشی پالتے ہیں اور گھروں میں کتوں اور بلیوں کو رکھنے کا عام رواج ہے، اس لیے لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اینٹی ریبیز کیمپ لگانے سے لوگوں کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا ہے۔انہوں نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد(صباح نیوز)مسابقی کمیشن نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی منظوری دے دی ۔ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق اپنے ریگولیٹری جائزے کے دوسرے مرحلے کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے اور ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی منظوری دینے پر مسابقتی کمیشن پاکستان (سی سی پی)کا شکر گزار ہے، ہم پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کے مستقبل اور طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کیلئے کمیشن کی جامع کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں ہم اپنے صارفین، شراکت داروں اور ملکی ٹیلی کام شعبے سے وابستہ تمام افراد کے بھی تہہ دل سے شکرگزار ہیں جو اس تاریخی فیصلے کے منتظر تھے۔پی ٹی سی ایل نے اس پورے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
مسابقی کمیشن نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی اجازت دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی اجازت دیدی۔ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل اپنے ریگولیٹری جائزے کے دوسرے مرحلے کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے اور ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی منظوری دینے پر مسابقتی کمیشن پاکستان کا شکر گزار ہے۔ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پی ٹی سی ایل کے ردعمل میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کے مستقبل اور طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کیلئے کمیشن کی...
سٹی 42 : آزاد کشمیر کی حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو احتجاج ختم کر کے مذاکرات کی دعوت دے دی، وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ دنیا میں مطالبات تسلیم کروانے کا مہذب طریقہ مذاکرات ہی ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اشتعال دلانا بہت آسان ہے، معاملات کو حل کرنا مشکل ہے۔ قوم اپنے سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں اور شجاعت پر فخر کرتی ہے؛ صدرِ مملکت چودھری انوارالحق نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سویلین کے ذریعے اشتعال دلانا انارکی، انسانی جانوں کے ضایع کا باعث ہوتا ہے، میں...
انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (آئی ایم ڈی بی) کی تازہ رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان گزشتہ پچیس برسوں میں بھارت کے سب سے زیادہ نمایاں اداکار کے طور پر ابھرے ہیں۔ یہ رپورٹ ’بھارتی سینما کے 25 سال‘ کے عنوان سے منگل کو جاری کی گئی، جس میں شاہ رخ خان کی شاندار کارکردگی کو واضح طور پر سراہا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے 130 سب سے مقبول بھارتی فلموں میں سے 20 فلموں میں اپنے جلوے بکھیرے ہیں۔ یہ ڈیٹا جنوری 2000 سے اگست 2025 کے درمیان ہر سال ریلیز ہونے والی سب سے زیادہ مقبول پانچ بھارتی فلموں پر مبنی ہے، جنہیں دنیا بھر میں مجموعی طور پر...
اسموگ کے خاتمے اور ماحول کی حفاظت کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ پنجاب بھر میں 60 ہزار سے زائد شہریوں نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا کر آگاہی مہم اور فیلڈ آپریشنز میں حصہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ محکمہ داخلہ میں پنجاب چیریٹیز کمیشن، سول ڈیفنس اور محکمہ ماحولیات کے اشتراک سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ماحول کے تحفظ کے لیے سرگرم تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اسموگ کے خلاف آگاہی مہم اور فیلڈ آپریشنز کے لیے مربوط اور منظم لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: یکم اکتوبر کو پنجاب میں فضائی معیار معتدل، اسموگ سے بچاؤ کے انتظامات جاری ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی اجازت دے دی۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل اپنے ریگولیٹری جائزے کے دوسرے مرحلے کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے اور ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی منظوری دینے پر مسابقتی کمیشن پاکستان (سی سی پی) کا شکر گزار ہے۔ ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پی ٹی سی ایل کے ردعمل میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کے مستقبل اور طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کیلئے کمیشن کی جامع کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں علاوہ ازیں ہم اپنے صارفین، شراکت داروں...
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی، آئندہ تاریخ پر تمام کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت میں ملزمان کی حاضری لگائی گئی اور جنہیں چالان نقول نہیں ملیں ان میں چالان نقول تقسیم کی گئی۔ سانحہ 9 مئی کیسز میں جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ، آرمی میوزیم پر حملہ، حساس بلڈنگ جلانے اور میٹرو اسٹیشن جلانے کے کیسز بھی شامل کر لیے گئے۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ بعدازاں، میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں جو تحریک چل رہی ہے ارباب اختیار کو اس کا نوٹس لینا...
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے لائسنس کے حصول میں 500 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہریوں نے بڑی تعداد میں ٹریفک دفاتر اور خدمت مراکز کا رخ کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس اور لرنر پرمٹ حاصل کیے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں نے کہا کہ شہریوں نے اسلام آباد پولیس پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اسی اعتماد پر ہم اپنے شہریوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 249 مقدمات درج انہوں نے بتایا کہ لائسنس کے حصول کے لیے 7 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251001-01-15 لاہور( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیس نکاتی منصوبہ پر وزیراعظم شہباز شریف کی تائید کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے مکمل مسترد کردیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر رد عمل دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعظم کے بیان کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔ پاکستانی قوم کی مرضی کے بغیر کوئی بھی شخصیت کیسے ڈونلڈ ٹرمپ کو رضا مندی دے سکتی ہے؟ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی بھی قوم کو یہ حق ہے کہ اگر اس کی سرزمین پر قبضہ ہو تو وہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ایمپلائز الائنس کے مطالبات کی منظوری کے لیے حیدرآباد میں شہباز بلڈنگ کے سامنے احتجاج میں عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار نے شرکت کی۔ ملازمین کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ سرکار کے ملازم دشمن فیصلوں کی عوامی تحریک شدید مذمت کرتی ہے اور ملازمین کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ ہم ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی جائز جدوجہد کو اپنی جدوجہد سمجھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کا عوام پیپلز پارٹی حکومت کے ملازم دشمن اور سندھ دشمن کالے قوانین کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔ پنشن پالیسی، تنخواہوں اور الاؤنسز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ(نمائندہ جسارت) سول اسپتال نواب شاہ کے عقبی جانب اور کوٹ روڈ پر واقع ایچ ایم خوجہ ٹاؤن میں صفائی کی ابتر صورتحال نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ اسپتال کے اطراف اور رہائشی علاقے میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، جن سے تعفن اٹھ رہا ہے اور بیماریوں کے پھیلنے کا شدید خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق اسپتال کے باہر جمع ہونے والی غلاظت اور کوڑے کرکٹ کے باعث مریض اور ان کے تیماردار سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ لوگ اسپتال صحت یابی کے لیے آتے ہیں لیکن ماحولیاتی آلودگی اور بدبو کے باعث مزید بیمار ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ اسپتال کے عقبی حصے میں کچرے کے ڈھیر مچھروں،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی ہفتے میں عام مباحثہ اختتام کو پہنچ گیا ہے جس کے آخر پر اجلاس کی صدر اینالینا بیئربوک نے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ ان ایام میں ہونے والی پیش رفت کو امن، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور عالمی اداروں میں اصلاحات کے لیے ٹھوس اقدامات میں تبدیل کریں۔چھ یوم کے دوران 189 رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت اور نمائندے جنرل اسمبلی کے ہال میں سنگ مرمر کے مشہور سبز سٹیج پر دنیا سے مخاطب ہوئے۔ ان کے خطابات سے موجودہ عالمی مسائل کی سنگینی اور ان پر قابو پانے کے لیے اجتماعی عمل کے امکانات سامنے...
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم حماس کی طرف سے امن تجاویز قبول کرنے کا انتظار کر رہے ہیں، حماس کے پاس امن تجاویز کا جواب دینے کے لیے 3 سے 4 دن ہیں، حماس یا تو تجاویز قبول کر لے گا یا نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں بھارت کے 7 طیارے گرائے گئے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم حماس کی طرف سے امن تجاویز قبول کرنے کا انتظار کر رہے ہیں، حماس کے پاس امن تجاویز کا جواب دینے کے لیے 3 سے 4 دن ہیں، حماس یا تو تجاویز قبول...
محسن نقوی کی زیر صدارت دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی ذرائع یہ آئٹم اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے پر موجود نہیں، محسن نقوی راجیو شکلا کا ٹرافی لینے کے لیے محسن نقوی سے مسلسل اصرار ذرائع بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی کے دفتر آ کر مجھ سے وصول کر لے، محسن نقوی بھارتی ٹیم کو ٹرافی دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہو پایا میں تو ٹرافی دینے کے لئے گراونڈ میں موجود رہا محسن نقوی کا جواب بھارتی بورڈ نے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا اور اس کے بارے میں بتایا اجلاس میں جواب
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کو اگر ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی کے دفتر آ کر مجھ سے وصول کر لے۔ محسن نقوی کی زیرصدارت دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی۔ ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار نہیں کیا،سوریا کمار یادیو صدر اے سی سی محسن نقوی نے کہا کہ یہ آئٹم اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے پر موجود نہیں، راجیو شکلا ٹرافی لینے کیلئے مسلسل اصرارکرتے رہے۔ جس پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کو اگر ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے بیس نکاتی حل پر وزیراعظم کی تائید کو جماعت اسلامی نے مسترد کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر ردعمل میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وزیر اعظم کے غزہ اور ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق بیان کوکسی صورت قبول نہیں کرتے، پاکستانی قوم کی مرضی کے بغیر کوئی بھی شخصیت کیسے ڈونلڈ ٹرمپ کو رضامندی دے سکتی ہے؟اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق سرزمین پر قبضہ ہو تو وہ اس کے خلاف مسلح جدوجہد کرسکتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ کوئی بھی طاقت زور زبردستی سے ایک قوم کا یہ حق نہیں چھین سکتی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ امن معاہدے کے نام پر...
چین امریکہ کے برآمدی کنٹرول کےنئے قواعد کی سخت مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز بیجنگ : امریکہ کی وزارت تجارت نے برآمدات پر کنٹرول کے حوالے سے نئے قواعد جاری کیے۔ ان کے تحت امریکی “انٹیٹی لسٹ” میں شامل کمپنیوں کے 50 فیصد سے زیادہ شیئرز رکھنے والی سبسیڈریز پر یکساں برآمدی کنٹرول پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ قواعد امریکہ کی طرف سے قومی سلامتی کے تصور اور برآمدات پر کنٹرول کے غلط استعمال کی ایک اور واضح مثال ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام انتہائی غلط نوعیت کا ہے، متاثرہ کمپنیوں...
آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے مذاکرات جاری ہیں جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے ملٹری، جوڈیشل افسران اور سول بیوروکریسی کے اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے ایمرجنسی فنڈز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئی ایم ایف کی اجازت سے 389 ارب روپے ایمرجنسی فنڈز سے وزیراعظم پیکیج متعارف ہوگا۔ ذرائع نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 40سے 50 ارب، حتمی تخمینہ 30 ارب روپے ہے، سندھ نے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 40 ارب روپے لگایا، وفد اور صوبائی حکام میں بجٹ سرپلس، نقصانات، ریکوری اور بحالی پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج کی تجویز کا جائزہ لیا...
کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں فرنٹیئر کور یعنی ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے قریب ایک زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں۔ دھماکے سے اطراف کی کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ ایک موٹر سائیکل، رکشہ اور قریبی کھڑی گاڑیاں بھی بری طرح متاثر ہوئیں۔ ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر...
ایک وقت تھا جب انسان نت نئی ٹیکنالوجی کے بغیر بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ پرسکون زندگی گزارتا تھا اور پھر اسمارٹ فون سمیت دیگر جدید سہولیات نے ہمیں اپنا مرہون منت بنالیا لیکن کبھی کبھار یہ سہولیات ہمیں نہ سلجھنے والی مشکلات سے دوچار بھی کردیتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ ہیکنگ سے وائس کلوننگ تک، آن لائن فراڈ کے نت نئے طریقے آج کے اس مصروف دور میں ہم بعض اوقات بے دھیانی میں کچھ ایسے کام بھی کر بیٹھتے ہیں جس کے بعد ہم لاکھ سچے سہی لیکن لوگ کا اعتماد کھوبیٹھتے ہیں۔ ایسی ہی کچھ کہانی ہے کراچی کے ایک اسکول کے مالک اور معلم کی ہے جن کی زندگی اسکول اور اس سے وابستہ...
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں پاکستانی صحافی کا سوال بھی بھارتی ٹیم کے مینجر کو چبھ گیا۔ کپتان سوریا کو جواب دینے سے روک دیا۔ پاکستانی صحافی نے بھارتی کپتان سے پوچھا تھا آپ نے پورے ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا۔ ٹرافی کا فوٹو شوٹ نہیں کرایا‘ سیاسی پریس کانفرنس کی کرکٹ کی تاریخ میں آپ پہلے کپتان ہیں جو کھیل میں سیاست لیکر آئے۔ اس پر سوریا کمار نے جواب دینے کی بجائے اپنے ٹیم مینجر کی طرف دیکھ کر پوچھا کہ بولنا ہے کہ نہیں بولنا۔ ٹیم مینجر نے کہا نہیں بولنا۔ پاکستانی صحافی سے بولے آپ غصہ کر رہے ہو پھر کسی پاکستانی صحافی کا سوال بھی نہیں لیا۔ بھارتی...
معصوم مرادآبادی گزشتہ جمعہ کو اترپردیش کے شہر بریلی میں پولیس نے اس وقت مسلمانوں پر زبردست لاٹھی چارج کیا جب وہ نماز جمعہ کے بعد ‘آئی لومحمدۖ ‘ کے بینر اور پوسٹروں کے ساتھ احتجاج کر رہے تھے ۔ اس واقعہ کے بعد پورے بریلی شہر کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں فساد شکن فورس اور نیم فوجی دستوں کی ٹکڑیاں تعینات کردی گئی ہیں۔ دراصل بریلی میں اتحاد ملت کونسل کے صدر مولانا توقیر رضا خاں کی جانب سے کانپور واقعہ کے خلاف جمعہ بعد احتجاج کے ساتھ صدرجمہوریہ کو میمورنڈم دینے کا اعلان کیا گیا تھا، مگر پولیس نے اجازت نہیں دی اور مظاہرین کے خلاف زبردست طاقت کا استعمال...
سول سروس ریاست کے نظام، تسلسل اور وقار کی محافظ ہے،قائم مقام صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایوانِ صدر میں 38ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکا نے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینئر مینجمنٹ تک رسائی برسوں کی محنت، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کا اعتراف ہے، ۔سول سروس ریاست کے نظام، تسلسل اور وقار کی محافظ ہے۔ان لینڈ اسٹڈی ٹور افسران کو حکومتی و پارلیمانی اداروں کے عملی مشاہدے کا موقع دیتا ہے۔پاکستان کے سول سرونٹس نے ہمیشہ قابلیت، فرض شناسی اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ میں ای۔گورننس اور مصنوعی...
کراچی: ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی جانب سے رنر اپ کا چیک پھینکے جانے کی حقیقت سامنے آگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے اے سی سی کے عہدیدار امین الاسلام بلبل سے رنر اپ کا چیک وصول کرنے کے بعد فوراً تیز انداز میں پھینک دیتے ہیں۔ آغا سلمان کے اس عمل پر بھارتیوں نے پروپیگنڈا کیا کہ پاکستانی کپتان نے بھارتی مہمان سے چیک وصول کرکے سب کے سامنے ہتک آمیز انداز میں پھیک کر انکی توہین کی ہے اور انہوں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار...
دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے مگر کچے کے علاقے تاحال زیر آب ہیں اور امراض بھی پھوٹ پڑے ہیں، نارووال کے دیہات میں بھی زندگی معمول پر نہیں آ سکی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کے بہاؤ میں 25 ہزار کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پانی کا بہاؤ کم ہو کر 3 لاکھ87 ہزار کیوسک پر آ گیا۔حکام نے بتایا کہ کوٹری بیراج پر پانی کی کمی کے باوجود درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ضلع جامشورو میں کوٹری بیراج سے ملحقہ کچے کے علاقوں میں سیلابی پانی نے متعدد دیہات کو اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے، مسلسل سیلابی پانی جمع رہنے سے مختلف...
سول سوسائٹی اسلام آباد نے نیشنل پریس کلب کے سامنے غزہ اور گلوبل سمود فلوٹیلا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں انسانی حقوق کے کارکنوں، طلبہ، میڈیا نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے اور اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور حکومتِ پاکستان، عالمی برادری اور بالخصوص مسلم ممالک کی قیادت سے اپیل کی کہ وہ فوری اور فیصلہ کن اقدامات کریں تاکہ فلوٹیلا کو ممکنہ خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عالمی مزاحمتی فلوٹیلا کوئی سیاسی اقدام نہیں بلکہ ایک انسانی ہمدردی کی کوشش ہے، جو غزہ کے بھوکے، زخمی اور بیمار عوام کے لیے آخری...
کراچی: کراچی میں نوسر بازوں کی جانب سے شہریوں کو ٹریفک چالان کی ادائیگی کے جھوٹے ایس ایم ایس موصول ہونے لگے ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ پیغامات جعلی، گمراہ کن اور فراڈ پر مبنی ہیں، جن کا کراچی ٹریفک پولیس یا کسی سرکاری ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں بعض نوسر باز عناصر کی جانب سے شہریوں کو ایزی پیسہ سے منسوب ٹریفک چالان کی ادائیگی کے جھوٹے ایس ایم ایس موصول ہو رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ پیغامات جعلی، گمراہ کن اور فراڈ پر مبنی ہیں، جن کا کراچی ٹریفک پولیس یا کسی سرکاری ادارے سے...
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ سے براہ راست خطاب میں دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے شہریوں اور حماس کے اراکین کے موبائل فونز پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اب ان کا خطاب ان فونز کے ذریعے نشر کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے) نیتن یاہو نے اس اقدام کو بے مثال آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد غزہ میں موجود یرغمالیوں تک براہ راست ان پیغام پہنچانا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے 20 زندہ یرغمالیوں کے لیے خصوصی طور پر یہ انتظام کیا تاکہ وہ ان کی بات سن سکیں۔خطاب کے دوران نیتن یاہو نے مزید...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 ستمبر 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ نہ تو درد کم کرنے والی دوا ٹائلینول اور نہ ہی ویکسین 'آٹزم' مرض کا سبب بنتی ہیں۔ ادارے نے یہ بیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے اصرار کیا تھا کہ چونکہ ٹائلینول آٹزم کا سبب ہے اس لیے حاملہ خواتین کو اس سے بچنا چاہیے۔ صدر ٹرمپنے بچوں کو دی جانے والی معیاری ویکسینز پر بھی سوال اٹھایا اور اس میں بھی بڑی تبدیلیوں پر بھی زور دیا۔ طبی گروپ طویل عرصے سے ٹائلینول کے بنیادی اجزا ایسیٹامنفین، یا پیراسیٹامول کا حوالہ دیتے ہوئے حمل کے دوران لینے...
سٹی42: توانائی کے شعبے میں غیر معیاری مصنوعات کے بڑھتے ہوئے استعمال سے عوام کو بچانے اور بجلی کی بچت کو فروغ دینے کے لیے پنجاب حکومت نے نئی حکمت عملی اختیار کر لی ہے۔ اس سلسلے میں صوبے میں توانائی کی بچت کے لیے ایک جدید لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مارکیٹ میں غیر معیاری پنکھوں، بیٹریز اور سولر مصنوعات کی بھرمار ہے جو نہ صرف کم کارکردگی کا باعث بنتی ہیں بلکہ صارفین کے بجلی کے بلوں میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔ نئی لیبارٹری کے قیام سے ان مصنوعات کے معیار کی مؤثر جانچ ممکن ہو سکے گی۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار بیٹری اور...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب ایشیا کپ میں بیٹنگ میں تو اپنی کارکردگی نہیں دکھا پارہے لیکن انہوں نے اپنی بولنگ سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ روز بھی بنگلادیش کے خلاف صائم ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوگئے اور ایشیا کپ 2025 میں چوتھی بار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے ۔ لیکن صائم ایوب نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کے خلاف 2 وکٹیں لیں اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔صائم کی بولنگ پرفارمنس دیکھ کر شائقین سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ یہ ٹیم میں بطور بیٹر کھیل رہے یا بطور بولر ٹیم کا حصہ ہیں کیوں کہ رن ان سے بن...

معروف ٹیلی ویژن پروڈیوسر اور ہدایتکار ڈاکٹر عمیر ہارون کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب کے مو قع پر اپنا ایوارڈ وصول کر ر ہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
بالی ووڈ اداکارہ امریتا راؤ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم ’ویواہ‘ کی کامیابی کے بعد انہیں شادی کی بے شمار پیشکشیں موصول ہوئیں، جن میں سے کچھ خوفناک اور غیر معمولی نوعیت کی تھیں۔ میں ہوں نا فلم سے مشہور ہونے والی اداکارہ امریتا راؤ نے کہا کہ انہیں خون سے لکھے گئے خطوط بھی ملے اور ایک شخص ان کے گھر کے باہر ٹیلیفون بوتھ پر کھڑا رہتا تھا، جس کی وجہ سے ان کے والدین کو فون اٹھانا پڑتا تھا۔ امریتا نے بتایا کہ فلمی دباؤ اور کیریئر کے چیلنجز کی وجہ سے وہ جذباتی طور پر تنہا محسوس کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پسند کی فلمیں حاصل نہیں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے امریکہ کی مدد سے ایران کے جوہری ہتھیار اور بیلسٹک میزائل پروگرام تباہ کر دیے ہیں اور اسے دوبارہ عسکری جوہری صلاحیتیں حاصل کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر عام مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اور امریکی لڑاکا طیاروں نے ایران میں جوہری افزودگی کے مقامات کو بمباری کے ذریعے نشانہ بنایا۔ وہ اس جرات مندانہ اور فیصلہ کن اقدام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشکور ہیں۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ضروری ہے اور اس پر...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر سسٹم سے ایکسپورٹ ہونے والے یونٹس کے عوض صارفین کو رقوم کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق ادائیگیاں ایکسپورٹ یونٹس کی بنیاد پر کراس چیک کی صورت میں کی جائیں گی۔(جاری ہے) نیپرا پالیسی کے تناظر میں یہ عمل مکمل کیا جائے گا اور صارفین کو بجلی کے بلوں پر اضافی رقوم کی وصولی کے لیے متعلقہ دفاتر سے رجوع کرنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق متعلقہ ڈویژن اور ریونیو آفیسر نیٹ میٹرنگ کنکشن کی انسپکشن کرنے کا پابند ہو گا جبکہ انسپکشن کے بعد ٹیسٹ چیک پرفارما کی بنیاد پر ریونیو آفس کیس تیار کرے گا۔یہ کیس ریونیو آفس سے...
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے حالیہ ملاقات سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر زیرِ بحث ہے۔ اس ملاقات کو پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس دوران کی وائرل تصاویر مختلف قیاس آرائیوں کو جنم دے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر میں ٹرمپ کے کوٹ پر امریکی پرچم کے ساتھ ایک جنگی جہاز (فائٹر جیٹ) کی پن بھی نمایاں ہے، جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد آفریدی سکسر کرکٹ کے آئیکون پلیئر بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق ویب تھری پرمبنی چھکے لگانے والا گیم سکسر کرکٹ جلد ٹیلیگرام پر متعارف کراویا جائے گا۔ شاہد آفریدی خصوصی فین بیٹلز کی قیادت سمیت محدود ایڈیشن کلیکٹیبلز اور انعامات بھی فراہم کریں گے۔ اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں شاہد آفریدی نے ’یونیورس باس‘ کے نام سے مشہورویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے چیلنج کو بھی قبول کرلیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کرس گیل کا چیلنج قبول ہے، دیکھتے ہیں سب سے بڑا چھکا کون مارتا ہے۔ I’ve always wished I could play against my fans. Now, with @sixr_cricket, it’s finally possible. Big things...
ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف کی جانب سے شائقین کی ہوٹنگ کا جواب رافیل تباہ ہونے کے اشارے سے دینے پر جہاں بھارتی تلملا اٹھے وہیں پاکستانی فینز نے فاسٹ بولر کے اشارے کو خوب انجوائے کیا۔حارث رؤف کے رافیل سیلیبریشن والے اشارے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور یوں بھارت میں پاکستان سے میچ کی جیت کا جشن رونے دھونے میں تبدیل ہوگیا۔ دوسری جانب پاکستانی شائقین بھارت سے شکست کے باوجود میچ کے وائرل کلپس کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔ گزشتہ روز بنگلادیش سے میچ کے دوران بھی پاکستانی شائقین کرکٹر حارث رؤف کے اشارے پر پُر جوش نظر...
عالمی سطح پر نوبل امن انعام ایسے افراد کو دیا جاتا ہے جو تعمیر، شفا اور اتحاد کے لیے کام کرتے ہیں، لیکن ماہرنگ بلوچ اس کے بالکل برعکس کام کر رہی ہیں۔ انہیں دہشتگردی کی سہولت فراہم کرنے، بین الاقوامی طور پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کے سیاسی فرنٹ کے طور پر کام کرنے اور غیر ملکی ایجنڈوں کی تکمیل کے لیے عوامی بیانیہ کو ہیر پھیر کرنے کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ Mahrang Baloch & her BYC never condemned the Internationally Designated Terrorist Organization BLA’s terrorism. Not a single word of remorse for innocent people killed in targeted attacks.#MahrangSupportsBLA pic.twitter.com/l4onYptgSb — Balochistan Insight (@BalochInsight) September 25, 2025 ماہرنگ بلوچ بلوچ یوتھ کمیٹی...
لاہور: پاکستان میں توانائی کے بحران اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو متبادل ذرائع کی طرف راغب کیا ہے، جن میں سب سے نمایاں رجحان سولر انرجی ہے۔ گھروں کی چھتوں پر سولر پینلز کی تنصیب سے لے کر بڑے شمسی پارکس تک یہ شعبہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، مگر ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں طوفانی بارشیں، سیلاب اور ناقص فضلہ مینجمنٹ اس نظام کو ایک نئے ماحولیاتی بحران میں بدل سکتے ہیں۔ ماہر ماحولیات اور پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمان طارق کے مطابق سولر پینلز اگر پانی میں ڈوب جائیں تو ان کے سلیکون خلیے اور فریم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹروے پولیس افسران کی سرزنش کرتے ہوئے کہاہے کہ فضول خرچیوں کے متحمل نہیں ہو سکتے،جو ادارہ کام نہیں کرے گا اس کی نجکاری ہو گی، بزنس پلان لانا ہوںگے۔وفاقی وزیر کی زیر صدارت محکمے میںرائٹ سائزنگ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور آئی جی موٹرویز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں محکمے کی افرادی قوت اور مالی وسائل کے مؤثر استعمال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹروے پولیس کے افسران کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز قومی امانت ہیں، ان کو...
الحمدﷲ! ہم ہر سال ربیع الاول میں بڑی شان و شوکت، محبّت و عقیدت اور عشقِ رسالتؐ کے جذبے سے سرشار ہو کر جشن آمد رسول ﷺ مناتے ہیں۔ مساجد، شاہ راہوں، گھروں اور عمارتوں کو خوب سجایا جاتا ہے۔ شان دار چراغاں کیا جاتا ہے۔ گلی، محلوں میں رنگ و نور کے دریا بہا دیتے ہیں۔ میلاد النبی ﷺ کے عظیم الشان جلسے منعقد کرتے اور جلوس نکالے جاتے ہیں۔ ان محافل میں نعتیں پڑھی جاتی ہیں، درود و سلام کے نذرانے پیش کیے جاتے ہیں۔ اس میں کوئی ذرّہ برابر بھی شک نہیں کہ آمد رسول ﷺ کی یاد میں جشن میلاد منانا، جلسے کرنا، جلوس نکالنا، خوشی منانا صرف ذات رسالت مآب ﷺ سے عشق و محبت...
پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال، خصوصاً اس کے عسکری پہلوؤں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت باقاعدہ ضابطے میں لایا جائے تاکہ یہ ٹیکنالوجی جبر یا اجارہ داری کا ہتھیار نہ بن سکے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی یہ اپیل ترقی پذیر ممالک کے ان خدشات کی عکاسی کرتی ہے کہ اگر اے آئی پر مؤثر کنٹرول نہ کیا گیا تو طاقتور ممالک اپنے مفاد کے مطابق اصول وضع کریں گے۔ اسی سال کے آغاز میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں جامع اور منصفانہ اے آئی گورننس پر زور دیا گیا تھا تاکہ ڈیجیٹل تقسیم کو کم کیا جا سکے، تاہم،...
سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے نئے گھریلو گیس کنکشن کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کردیں۔ آفیشل ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ ترجیح ان درخواست دہندگان کو دی جائے گی جنہوں نے پابندی کے نفاذ سے پہلے ہی فوری فیس یا ڈیمانڈ نوٹس ادا کردیا تھا۔ درخواست دہندگان آر ایل این جی معاہدے پر دستخط کرنے اور سیکیورٹی کے فرق کی ادائیگی کے ذریعے کنکشن حاصل کرسکتے ہیں۔ سوئی ناردرن نے کہا کہ وہ درخواست دہندگان جنہوں نے پہلے ہی سسٹم گیس کنکشن کے خلاف درخواستیں جمع کرائی ہیں، وہ عام یا فاسٹ ٹریک میرٹ پر نئی آر ایل این جی پر مبنی درخواست جمع کرانے کا اختیار حاصل کر سکتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ایشیاکپ 2025 کے اہم ترین میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی میں ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں بنگلہ دیش کے مستقل کپتان لٹن داس کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے جاکر علی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔قومی ٹیم کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور سری لنکا کے خلاف میدان میں اترنے والے پلینگ الیون کے ساتھ ہی کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، سری لنکا کے...

وزیراعظم سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر خوشگوار ماحول میں ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات, وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں گرم جوشی سے ملاقات کی اور پاکستان بنگلہ دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید براں دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون بالخصوص تجارت، علاقائی تعاون اور دونوں ممالک کے لوگوں کے باہمی تعلقات کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا. وزیراعظم نے باہمی عزت و رواداری، باہمی اعتماد اور علاقائی...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بغیر کچھ کہے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں رونالڈو جہاز کے اڑان بھرنے اور نیچے کی طرف آنے کے اشارے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ کوئی کیپشن مینشن نہیں کیا، تاہم ان کی جانب سے جہاز گرانے کی شیئر کردہ ویڈیو نے بھارتیوں کے زخم ہرے کردیے۔ اس سے قبل پاکستانی اسپنر صفیان مقیم...
ہانگ کانگ نے دنیا کے طاقتور ترین سائیکلون رگا سا کے گزرنے کے بعد 36 گھنٹے کی بندش کے بعد دوبارہ کھلنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ طوفان کے باعث شہر میں سڑکیں زیرِ آب آ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ شہریوں کی مشکلات اور نقصانات شہر میں سو سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ ہوٹلوں، دکانوں اور گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ معطل رہی اور تعلیمی ادارے بند رہے۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:’ٹائیفون راگاسا‘ چین پہنچ گیا، تائیوان میں 29 ہلاکتیں، 152 لاپتا ہوائی اڈے کی بحالی ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے طوفان کے بعد تینوں رن ویز دوبارہ فعال...

جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی اترنے کے بعد 5 افراد کی لاشیں برآمد،پنجاب میں دریاؤں کی صورتِ حال معمول پر آگئی، کوٹری بیراج پر سیلابی کیفیت برقرار، نقل مکانی جاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتِ حال برقرار ہے، پانی کے دباؤ سے کچے کے علاقے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی جہاں پانی کا بہاؤ 4 لاکھ7 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔دریائے سندھ میں سیلابی پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے کے باعث ٹھٹھہ میں کچے کے دیہات زیرِ آب آرہے ہیں۔ٹھٹہ میں یار محمد منچھر سمیت کچے کے دیہاتوں میں پانی کی سطح میں کئی فٹ اضافہ ہوگیا جس کے بعد مکینوں نے قریبی بند کی طرف نقل مکانی شروع کردی جبکہ کئی افراد اب بھی علاقے میں موجود حکومتی مدد کے منتظر ہیں۔ کراچی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صاحبزاد حامد رضا نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعٰفی دے دیا۔ تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حامد رضا کا استعفیٰ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صاحبزاد حامد رضا نے کہا کہ اپنے خلاف کیسز اور سزا کی وجہ سے بطور سیکریٹری اطلاعات تحریک کو وقت نہیں دے پا رہا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے عہدے سے استعفی قبول کیا جائے۔ ترجمان اخونزادہ حسین کے مطابق حامد رضا نے چند روز پہلے مستعفی ہونے کا پیغام بھیجا تھا، البتہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حامد رضا کا استعفیٰ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عزم مصمم ہو تو میرٹ، محنت، دیانت، عدل و انصاف...
دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک کے والد ایرول پر ان کے اپنے بچوں نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کردیئے۔ نیویارک ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دستاویزات اور خاندان کے افراد کے بیانات سے ثابت ہوا کہ ایرول مسک کے خلاف ان کے 5 بچوں نے جنسی ہراسانی کے الزام عائد کیے ہیں۔ پہلا واقعہ 1993 میں سامنے آیا جب ان کی 4 سالہ سوتیلی بیٹی نے الزام لگایا کہ ایرول مسک نے مجھے نامناسب انداز میں چھوا تھا۔ ایک دہائی بعد جب وہ 14 سال کی ہوئیں تو اسی لڑکی نے بتایا کہ میں نے ایرول کو اپنا زیرجامہ سونگھتے ہوئے پکڑا تھا۔ دیگر اہل خانہ نے بھی الزام لگایا کہ ایرول نے اپنی دو بیٹیوں اور ایک سوتیلے بیٹے کو بھی ہراساں کیا۔ اسی طرح...
غیر قانونی گاڑیوں کی درآمد پر جنوبی بھارتی اداکار دولقر سلمان اور پرتھوی راج کے گھروں پر کسٹمز کی جانب سے چھاپے مارے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں کسٹمز حکام نے معروف ملیالم فلمی اداکاروں دولقر سلمان اور پرتھوی راج سوکومارن کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ کارروائی غیر قانونی طریقے سے گاڑیوں کی درآمد کے خلاف جاری آپریشن کے تحت کی گئی۔ حکام کے مطابق بھوٹان سے بھارت میں درآمد کی جانے والی لگژری گاڑیاں جعلی رجسٹریشن کے ذریعے ٹیکس چوری کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہیں۔ چھاپوں کا مقصد ان گاڑیوں سے متعلق دستاویزی جانچ اور ٹیکس فراڈ کے پہلوؤں کی تفتیش کرنا ہے۔ اداکار دولقر سلمان اور پرتھوی راج پر الزام ہے...
اسلام ٹائمز: خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالجبار نقشبندی نے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی سیرت انسانیت کے لیے کامل نمونہ ہے، حضور (ص) نے اخوت، محبت، انصاف اور خدمتِ خلق کی تعلیمات دے کر دنیا کو حقیقی امن کا پیغام دیا، آج امت مسلمہ کے اتحاد اور نجات کی واحد راہ یہی ہے کہ ہم اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کو تعلیماتِ نبوی (ص) کے مطابق ڈھالیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ انجمن محبان رسول (ص) جامعہ کراچی کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد النبی (ص) پارکنگ گراؤنڈ (بالمقابل آرٹس لابی) میں عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت جامعہ کراچی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی، جبکہ معروف عالمِ دین علامہ عبدالجبار...
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمجھوتہ کر کے آج بھی رہا ہوسکتے ہیں، سابق وزیر اعظم کو بہت آفرز ہیں لیکن وہ اصول پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو پشاور میں تاریخی جلسہ ہوگا، پوری پاکستانی قوم کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، یہ جلسہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ہورہا ہے، بانی پی ٹی آئی پوری قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھوتہ کر کے آج بھی رہا ہوسکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بہت آفرز ہیں، عمران خان اصول پر ڈٹے ہوئے ہیں، ملک ہائبرڈ نظام کے تحت نہیں چل سکتا، تمام...
آئی جی اسلام آباد نے رات گئے پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور لائسنس کے اجرا کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے متعدد اقدامات کا اعلان کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق خدمت مرکز ایف 6 کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس دفتر فیض آباد بھی اب 24 گھنٹے کھلا رہے گا تاکہ شہری کسی بھی وقت سہولیات سے استفادہ کرسکیں۔ اس کے علاوہ تمام خدمت مراکز کے اوقات کار صبح 6 بجے سے بڑھا کر رات 9 بجے تک کر دیے گئے ہیں جبکہ اضافی کاؤنٹر بھی قائم کیے جارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، مجرمانہ سرگرمیوں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء) اساتذہ کے تبادلوں کے لئے 13ہزار 290 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔(جاری ہے) بتایا گیا ہے کہ اساتذہ کے باہمی تبادلوں کے لئے 529 درخواستیں جمع ہوئیں، اوپن میرٹ پر 12ہزار 761درخواستیں موصول ہوئیں، پرموشن پانے والے 178،تعیناتیوں کے منتظر 67اساتذہ نے درخواستیں جمع کرائیں۔تبادلوں کے آرڈرز 15اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے۔
حتمی فہرست اُمیدواران عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر کی ویب سائیٹ https://ajkhighcourt.gok.pk اپلوڈ کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے وکالت کے لائسنس کے حصول، انرولمنٹ سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجراء کے سلسلہ میں موزونیت جانچنے کے لیے 27 ستمبر 2025ء کی تاریخ مقرر کی ہے۔ عدالت کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وہ اُمیدواران جنہوں نے دفتر ہذا سے جاری شدہ اشتہارات کی روشنی میں درخواست ہا برائے اجرائیگی موزونیت سرٹیفکیٹ بغرض حصول لائسنس وکالت، انرولمنٹ سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر "جمع کروا رکھی ہیں اور جن کے اعتراضات یکسو ہو چکے ہیں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجرا...
کراچی: یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس(ای سی اے سی)کا 2 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرزکے لیےخصوصی تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کےمطابق یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس کے وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لقمان سے ملاقات کی اور ماہرین نے سی اے اے(پاکستان)کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرزکے لیےخصوصی تربیت کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کےریگولیٹری ٹیسٹنگ فریم ورک کو یورپی یونین کے معیارات سےہم آہنگ کرنا ہے۔ سی اے اےحکام نے بتایا کہ پاکستان میں واحد حفاظتی ریگولیٹری اتھارٹی کےطور پر اپنےقیام کے بعد سےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف ڈومینز...
اسلام آباد:پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملہ پر برطانیہ کا محکمہ ڈی ایف ٹی نے نجی ایئرلائن ایئربلیو کو تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کر دیا ہے۔ قومی ایئر لائن کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے جبکہ ایئربلیوکے ایئربس 320 طیارے ترکیہ میں ری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-03-2 طاقت کی اپنی نفسیات ہوتی ہے، اس نفسیات کے حامل افراد اور قومیں جب ’’ہم چوں ما دیگرے نیست‘‘ کے زعم میں مبتلا ہوں تو ان کی نظر میں کسی کا احترام باقی نہیں رہتا، وہ طاقت کی زبان میں بولتے، اسی زبان میں سمجھتے اور اسی زبان میں بات کرتے ہیں، طاقت ہی ان کے نزدیک ابلاغ کی سب سے بڑی قوت ہوتی ہے، ان کے نزدیک سفارتی آداب کی کوئی اہمیت ہوتی ہے نہ بین الاقوامی قوانین کی اور نہ ہی اصول اور ضابطہ کچھ معنی رکھتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی زعم ان دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لاحق ہے۔ کہتے ہیں کہ اگر افغانستان نے بگرام ائر بیس واپس نہ دیا تو سنگین نتائج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر میں پراونشل مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، کنٹرول روم انتخابات کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گا اور نتائج کی وصولی تک فعال رہے گا۔شکایات یا اطلاعات کیلئے فون نمبر 99204544 021 اور ای میل pmcrsindh@gmail.com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران و حکام کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کا پرامن، شفاف اور آزادانہ انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائے، انتخابات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں...