ٹماٹر کی فی کلو قیمت 300 روپے پر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
ٹماٹر کی قیمتوں میں موسم کی تبدیلی اور افغانستان سے سپلائی شروع ہونے کیوجہ سے ہوا ہے اسی کے ساتھ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں کمی شروع ہو گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ٹماٹر کی قیمت کو پر لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ٹماٹر کی قیمت 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ انتظامیہ سرکاری نرخ پر کنٹرول کرنے میں بری طرح سے ناکام ہے۔ ٹماٹر کی قیمتوں میں موسم کی تبدیلی اور افغانستان سے سپلائی شروع ہونے کیوجہ سے ہوا ہے اسی کے ساتھ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں کمی شروع ہو گئی ہے۔ ٹماٹر کی قیمت میں اضافے کے بعد شہریوں نے اس کا استعمال کم کردیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں ٹماٹر کی قیمت
پڑھیں:
تلہار،موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی نجی و سرکاری اسپتالوں میں رش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تلہار (نمائندہ جسارت)تلہار شہر اور گردونواح کے علاقوں میں موسم سرما کی سرد ہوائیں چلنا شروع ہوچکی ہیں ٹھنڈ میں اچانک سے اضافے کی وجہ سے شہر میں نزلہ، زکام، کھانسی، اور بخار کے امراض میں اضافہ ہوگیاہے اور سرکاری اور نجی اسپتالوں میں مریضوں کا رش نظر آرہا ہے اس حوالے روزنامہ جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے معروف معالج ڈاکٹر نثار علی خواجہ نے بتایا کہ موسم کی تبدیلی کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار ہونا معمول کی بات ہے ایسے موسم میں احتیاط کرنا انتہائی ضروری ہوتا ہے شہریوں کو چاہیے کہ ٹھنڈا پانی کا استعمال مکمل طور پر بند کردیں ہاتھوں کانوں اور سر کو ڈھانپ کر رکھیں گرم مشروبات کا استعمال کریں۔