data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سمندر کی پُراسرار اور خطرناک مگر دلچسپ مخلوقات میں سب سے نمایاں شارکس ہیں، جنہیں صدیوں سے انسان حیرت اور خوف کے ساتھ دیکھتا آیا ہے۔

اب جدید ٹیکنالوجی نے ان سمندری دیووں کو پہلے سے کہیں زیادہ قریب کردیا ہے۔ ماہرین نے ایک ایسی موبائل اور ویب ایپ تیار کی ہے جو دنیا بھر میں شارکس کی لائیو لوکیشن فراہم کرتی ہے اور صارفین کو یہ موقع دیتی ہے کہ وہ سمندری حیات کے سفر اور حرکات کو نقشے پر حقیقی وقت کے قریب ترین انداز میں دیکھ سکیں۔

اس ایپ کا نام OCEARCH ہے جو ایک غیر منافع بخش عالمی ادارہ ہے اور یہ خاص طور پر شارکس سمیت دیگر سمندری جانوروں کی تحقیق اور تحفظ کے لیے کام کرتا ہے۔

اس کمپنی کا تیار کردہ ’’گلوبل شارک ٹریکر‘‘ سادہ مگر دلکش ویب میپ اور موبائل ایپ کی شکل میں دستیاب ہے، جہاں صارف ہر ٹیگ شدہ شارک کا نام، نسل، پروفائل اور تازہ ترین مقام دیکھ سکتا ہے۔ یہ مقام نقشے پر پوائنٹس کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے جبکہ ساتھ ساتھ ان کے سفر کی لائنیں بھی کھینچی جاتی ہیں، تاکہ صارف ان کی ہجرت اور روزمرہ نقل و حرکت کو سمجھ سکے۔

ایپ کی کامیابی کا راز اس میں استعمال ہونے والے جدید ٹیگز ہیں۔ سب سے اہم سیٹلائٹ ٹیگز ہیں جو شارک کے ڈورسل فن پر لگائے جاتے ہیں۔ جیسے ہی شارک سطح پر آتی ہے، یہ ٹیگز سگنل کو سیٹلائٹ تک پہنچاتے ہیں اور یوں چند لمحوں میں اس کی لوکیشن ایپ پر ظاہر ہوجاتی ہے۔

اس کے علاوہ پاپ اپ سیٹلائٹ آرکائیول ٹیگز بھی استعمال کیے جاتے ہیں جو نہ صرف مقام بلکہ درجہ حرارت، سمندری بہاؤ اور گہرائی کا ڈیٹا جمع کرکے سیٹلائٹ کے ذریعے تحقیق کاروں تک پہنچاتے ہیں۔

ایکوسٹک ٹیگز بھی اس نظام کا حصہ ہیں جو یا تو اندرونی یا بیرونی طور پر شارک پر لگائے جاتے ہیں۔ جب یہ شارک کسی ایسے علاقے میں داخل ہوتی ہے جہاں سمندری ریسیورز نصب ہیں تو اس کی موجودگی ریکارڈ ہوجاتی ہے۔

اس طرح محققین کو نہ صرف شارکس کی موجودگی بلکہ ان کی ہجرت کے پیٹرنز، رہائش کے اہم مقامات اور موسمی رویوں کے بارے میں بھی قیمتی معلومات حاصل ہوتی ہیں۔

یہ ٹیکنالوجی دنیا بھر کے محققین اور ماہرینِ ماحولیات کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ اس سے سمندری حیات کو درپیش خطرات کو سمجھنے اور ان کے تحفظ کی پالیسیوں کو مزید مؤثر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔

عام صارفین کے لیے یہ ایپ ایک دلچسپ تجربہ ہے، کیونکہ وہ پہلی بار شارکس کی حقیقی دنیا میں زندگی کے قریب تر انداز میں جھلک دیکھ پاتے ہیں۔ یوں کہا جاسکتا ہے کہ اوشیئرچ کی یہ کاوش سمندر کی گہرائیوں کو ہمارے موبائل اسکرین تک لے آئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شارکس کی

پڑھیں:

گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ ’سمندری دہشت گردی‘ ہے، حماس

غزہ جانے والے امدادی بیڑے کو روکنے پر حماس نے اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 

حماس نے اسے ’’شہریوں کے خلاف قزاقی اور سمندری دہشتگردی‘‘ قرار دیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کی مذمت کریں۔

حماس کے مطابق یہ کارروائی بین الاقوامی پانیوں میں کی گئی، جس کے دوران جہازوں پر موجود کارکنوں اور صحافیوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ 

بیان میں کہا گیا کہ یہ اسرائیل کی جارحیت کا ایک اور خطرناک قدم ہے جو اس کے ’’سیاہ ریکارڈ‘‘ میں اضافہ کرتا ہے۔


 

متعلقہ مضامین

  • سمندری طوفان ’شکتی‘ کراچی سے 390 کلومیٹر دور، آج بارش کا امکان
  • متنازعہ سر کریک پر بھارت کی پاکستان کو دھمکی
  • دنیا کا سب سے زیادہ آبادی کا حامل شہر کون سا ہے؟ حیران کن نام سامنے آگیا
  • آشا بھوسلے کو عدالت سے انصاف مل گیا؛ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں
  • موت کا وقت بتانے والی قدرتی گھڑیاں: ریڈیوکاربن ڈیٹنگ کی حیران کن دنیا
  • دنیا حیران، ایلون مسک نے امیری کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا
  • بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان، کراچی میں آج بارش کا امکان
  • گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ ’سمندری دہشت گردی‘ ہے، حماس
  • برازیل میں چیونٹیوں سے تیار منفرد پنیر: دنیا بھر میں موضوعِ بحث بن گیا
  • ڈی سی مٹیاری کا اینٹی ریبیز کنٹرول پروگرام کے دفتر کا دورہ