محسن نقوی کو ہٹا دیں،عمران خان کا فیلڈ مارشل کو مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
بہتری مقصود ہے کسی قابل شخص کو اس عہدے پر تعینات کیا جائے جس کو کرکٹ کی سمجھ ہو ،سابق وزیر اعظم
پاکستانی ٹیم کی باگ دوڑ محسن نقوی جیسے شخص کے ہاتھ میں دیکر کرکٹ کو غیر مستحکم کر دیا گیا ،سابق کپتان
ورلڈ کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان ، لیجنڈری آل رائونڈر اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی 2025ء کے فائنل میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست پر ردعمل کا اظہار کردیا۔اڈیالہ جیل سے جاری کردہ اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ’میں عاصم منیر کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اگر کرکٹ کی بہتری مقصود ہے تو محسن نقوی کو ہٹا کر کسی قابل شخص کو اس عہدے پر تعینات کیا جائے جس کو کرکٹ کی سمجھ ہو۔جب سے پی سی بی کی سربراہی محسن نقوی کو سونپی گئی ہے، کرکٹ کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے‘۔ عمران خان نے مزید کہا کہ 2021ء میں اسی پاکستانی ٹیم نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی لیکن اب ٹیم مسلسل ہار رہی ہے کیونکہ اس کی باگ دوڑ محسن نقوی جیسے شخص کے ہاتھ میں دے کر پاکستان کرکٹ کو غیر مستحکم کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
پاکستان شاہینز کی جیت نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، محسن نقوی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھارت اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی کامیابی کو پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں نوجوان کھلاڑیوں نے دبنگ، نڈر اور یادگار کارکردگی دکھا کر سب کے دل جیت لیے۔
محسن نقوی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ پر بھی پوری ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل شاندار پرفارمنسز کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کی محنت کا نتیجہ ہیں، اور پوری قوم کو ان پر اعتماد رکھنا چاہیے۔
چیئرمین پی سی بی نے زور دیا کہ یہ نوجوان کھلاڑی ملک کے لیے پوری لگن اور جذبے کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
ادھر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی قومی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔