data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے بیٹنگ آل راؤنڈر صائم ایوب نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ صائم ایوب نے شاندار پیشرفت کے ساتھ بھارت کے ہاردک پانڈیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بیٹنگ آل راؤنڈر صائم ایوب چار درجے ترقی کے بعد نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ہیں، جبکہ ہاردک پانڈیا تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے۔

رینکنگ کے مطابق افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی مزید ایک درجہ گر کر تیسرے نمبر پر چلے گئے، اس کے ساتھ ہی پاکستان کے محمد نواز چار درجے بہتری کے بعد تیرہویں اور فہیم اشرف چار درجے ترقی کے بعد پینتیسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، سری لنکا کے پاتھم نسانکا دو درجے بہتری سے پانچویں پوزیشن پر پہنچے ہیں جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے شاندار کھیل کے باعث گیارہ درجے ترقی کی اور وہ تیرہویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو دو درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ آٹھویں نمبر پر چلے گئے۔ پاکستان کے بابر اعظم، محمد رضوان اور صائم ایوب کی تنزلی ہوئی ہے اور وہ بالترتیب سینتیسویں، اکتالیسویں اور ستاون ویں نمبر پر آگئے۔ البتہ فخر زمان چھ درجے ترقی کے ساتھ ساٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

بولرز رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے ابرار احمد تین درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے، تاہم شاہین شاہ آفریدی نے بارہ درجے ترقی کی اور وہ مشترکہ طور پر تیرہویں نمبر پر پہنچ گئے۔

دوسری جانب حارث رؤف کو پانچ درجے خسارے کے ساتھ تینتیسویں پوزیشن پر جانا پڑا۔ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے بارہ درجے بہتری حاصل کی اور انتیسویں نمبر پر آگئے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان کے صائم ایوب کے ساتھ کے بعد اور وہ

پڑھیں:

سعودی ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ کا پاکستان میں اے آئی ہب قائم کرنے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 ریاض:۔ سعودی عرب کے گو ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ نے رواں ماہ پاکستان میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کا ایک مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مشترکہ طور پر ڈیجیٹل حل تیار کیے جا سکیں اور نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکے۔

یہ اعلان وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کے سعودی عرب کے دورے کے دوران سامنے آیا، جہاں انہوں نے ریاض میں سعودی وژن 2030 اور پاکستان کی نیشنل اے آئی پالیسی 2025 کے تحت دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی۔وزیر آئی ٹی نے ریاض میں گو ٹیلی کمیونی کیشنز گروپ کے سی ای او یحییٰ بن صالح المنصور سے ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، مصنوعی ذہانت اور افرادی قوت کی ترقی کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق شزا خواجہ نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور ترقی پذیر تعلقات ہیں، جو باہمی ترقی اور ڈیجیٹل پیش رفت پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہاکہ گو اے آئی ہب پاکستان جیسے اقدامات کے ذریعے ہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی میں تعاون کو فروغ دینے، نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے اور ایک مربوط علم پر مبنی مستقبل کے وژن کو تیز کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق گو اے آئی ہب ایک مخصوص مرکز ہو گا جو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل اختراعات کے لیے مختص ہو گا، جس کا مقصد علم کی منتقلی اور صلاحیت سازی کو فروغ دینا ہے۔دونوں شخصیات نے پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی توسیع، ڈیٹا سینٹرز کی ترقی اور تکنیکی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے تربیتی مرکز کے قیام پر بھی گفتگو کی، جو مستقبل میں تعاون کے لیے ایک بنیاد فراہم کرے گا۔

گو ٹیلی کمیونی کیشنز گروپ کے سربراہ نے پاکستانی وزیر آئی ٹی سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں کہاکہ ان مذاکرات سے مملکتِ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعاون کی مضبوط صلاحیت اجاگر ہوئی ہے۔ وزارتِ آئی ٹی کے مطابق انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی مارکیٹ میں ہمارے گروپ کی توسیع ہمارے اسٹریٹجک وژن سے مطابقت رکھتی ہے، جس کا مقصد تنوع لانا اور دوستانہ و برادر ممالک کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔اسی ہفتے شزا خواجہ نے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے صدر ڈاکٹر عبداللہ بن شرف سے بھی ریاض میں ملاقات کی۔

Aleem uddin

متعلقہ مضامین

  • سعودی ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ کا پاکستان میں اے آئی ہب قائم کرنے کا فیصلہ
  • پورٹ قاسم عالمی رینکنگ میں نمایاں، دنیا کی نویں تیزی سے ترقی کرتی کنٹینر بندرگاہ قرار
  • بھارت کی حرکتیں تیسرے درجے کی ٹیم جیسی ہیں، باسط علی
  •   پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں  بہتری ریکارڈ، ٹاپ 100 میں شامل ہو کر 96 ویں نمبر پر آ گیا 
  • پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں، جن کا مستقبل ایک دوسرے کیساتھ جڑا ہوا ہے؛ صدرِ مملکت
  • چین اب بدل چکا ہے، 14 سال پہلے جب آیا تو بالکل مختلف تھا: آصف زرداری
  • ٹی 20 رینکنگ: صائم ایوب نے ہاردیک پانڈیا سے پہلی پوزیشن چھین لی
  • پاکستان، چین دوستی ناقابل شکست، شراکت داری نئے سنگ میل تک لے جائیں گے: وزیراعظم
  • چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، وزیراعظم
  • صائم ایوب نے پانڈیا کو روند ڈالا، نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راونڈر بن گئے