ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کیخلاف چالان کی تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
اسلام آ باد:
وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر وکیل ہادی علی چٹھہ کے خلاف چالان کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
متنازع ٹوئٹس کیس کے سلسلے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف 7 صفحات پر مشتمل چالان اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں جمع کروا دیا۔
چالان میں پراسیکیوشن کے 4 گواہان کی فہرست بھی شامل ہے، جس کے مطابق سب انسپکٹر شہروز ریاض، وسیم خان، ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس رحمان، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران حیدر گواہان میں شامل ہیں۔
چاروں گواہان این سی سی آئی اے میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ چالان میں ایمان مزاری کے مختلف ٹوئٹس کا متن بھی درج ہے۔ چالان کے مطابق ایمان مزاری کی ٹوئٹس کو ہادی علی چٹھہ نے ری ٹوئٹ کیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان ہادی علی چٹھہ ایمان مزاری
پڑھیں:
علیمہ خان کے نام موجودجائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش، دسویں بار وارنٹ بھی جاری
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے نام موجود جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئی.راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی جہاں آج بھی علیمہ خان اور ان کے وکلا پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے مسلسل غیرحاضری پردسویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ اس کے علاوہ پنجاب ریونیو بورڈ نے علیمہ خان کی جائیداد سے متعلق 38 اضلاع کے ڈی سیز کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق علیمہ خان کے نام پر ضلع بھکر میں 51 کنال 16 مرلے اراضی ہے، ضلع لاہور میاں موضع میر میں علیمہ خان کے نام پر ایک کنال 4 مرلے زمین ہے، موضع نور پور کمبواں لاہور میں علیمہ خان کے نام ایک کنال اراضی ہے۔رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ تحصیل رائے ونڈ موضع سلطان میں علیمہ خان کے نام 64 کنال 14 مرلے اراضی ہے، ضلع میانوالی میں علیمہ خان کے نام 217 کنال 5 مرلے ہیں جب کہ موضع بازار شیخوپورہ میں علیمہ خان کے نام 4 کنال 13 مرلے اراضی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب کے 4 اضلاع میں علیمہ خان کے نام کل 338 کنال اراضی علیمہ خان کے نام ہے۔دوران سماعت پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے علیمہ خان کی مسلسل غیرحاضری پر پراپرٹی سیل کرنے کی استدعا کی اور بتایا کہ عدالتی حکم پرعلیمہ خان کے مختلف بینکوں میں 37 اکاؤنٹ فریز کردیے گئے ہیں۔ عدالت نے علیمہ خان کے ایک نجی بینک کے 15 اور دوسرے بینک کا ایک اکاؤنٹ فریز کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔ بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے جہاں علیمہ خان پر 26 نومبر کےاحتجاج میں جلاؤ، گھیراؤ، کارسرکار میں مداخلت اور کارکنوں کو پرتشدد احتجاج پر اکسانے کا الزام ہے۔