آزاد کشمیر کی صورتحال پر آج اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی صورتحال پر آج اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں غور ہو گا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال میں کیا کردار ادا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی صورتحال پر آج اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں غور ہو گا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال میں کیا کردار ادا کیا جائے۔ علاوہ ازیں حکومت نے ایک بار پھر عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق کا کہنا ہے کہ 90 فیصد مطالبات کی منظوری کے باوجود پرتشدد کارروائیاں سمجھ سے بالا تر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو مطالبات کی منظوری کیلئے کشمیر کے آئین میں ترمیم کی ضرورت تھی جس پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ ا زاد کشمیر کی صورتحال
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی