ٓآئی سی سی ورلڈکپ: پاکستان ویمنز کا مایوس کن آغاز،بنگلہ دیش نے7وکٹوں سے ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کولمبو: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں بنگلادیش ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
پاکستان کی جانب سے ملنے والا 130 رنز کا ہدف بنگلادیش ویمنز ٹیم نے 31.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، بنگلا دیش کی جانب سے روبیہ حیدر 54 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔
بنگلادیش کی جانب سے فرغانہ حق 2، شرمین اختر 10 اور کپتان نگار سلطانہ 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ سبحانہ موسٹری 24 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا، دانیہ بیگ اور رامین شمیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں کولمبو میں ہونیوالے ویمنز ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 38.
پاکستان کی جانب سے اننگز کے پہلے ہی اوور میں 2 رنز پر 2 وکٹیں گرگئیں،عمائمہ سہیل اور سدرہ امین بغیر کوئی رن بنائے چلتی بنیں، منیبہ علی اور رمین شمیم نے ٹیم کو سہارا دیا تاہم 44 رنز کے مجموعی سکور پر منیبہ علی بھی 17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 47 کے مجموعی سکور پر گری جب رمین شمیم 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سدرہ نواز 15، عالیہ ریاض 13، کپتان فاطمہ ثنا 22، نتالیہ پرویز 9 ، نشرہ سدھو ایک جبکہ سعدیہ اقبال 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئیں، دانیہ بیگ 16 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کھیل کر ایونٹ میں پہنچی ہیں، پاکستان اور بنگلادیش کے مابین کھیلے گئے گزشتہ چار میچز میں دونوں ٹیموں کو دو دو فتوحات حاصل ہوئی ہیں۔
قومی ویمنز ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 5 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان کی کی جانب سے
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے متعلق بی سی سی آئی کا موقف سامنے آگیا
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھارت اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل مصافحے کے حوالے سے اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے۔
بی سی سی آئی نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے ایشیا کپ کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کو بھی سیاست میں گھسیٹنےکا فیصلہ کیا ہے۔
بی سی سی آئی سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ معاملے پر ہماری پالیسی وہی ہے جو پچھلے ہفتے تھی۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے تمام قوائد و ضوابط پر عمل کیا جائے گا لیکن اس بات کی کوئی یقین دہانی نہیں دی جا سکتی کہ بھارت اور پاکستان کی کھلاڑیاں آپس میں ہاتھ ملائیں گی۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ پانچ اکتوبر کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل ایشیا کپ میں بھی بھارتی ٹیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔