ایس سی او کا پاکستان میں اجلاس، اسحاق ڈار نے تیاریاں شروع کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس 27-2026ء کی میزبانی کرے گا۔شنگھائی تعاون تنظیم کا حالیہ سربراہی اجلاس تیانجن میں ہوا تھا، ایس سی او کا اگلا اجلاس پاکستان میں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ بالآخر وہ وقت آہی گیا جب پاکستان میں ایس سی او کا بڑا اجلاس ہوگا، پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس 27-2026ء کی میزبانی کرے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا حالیہ سربراہی اجلاس تیانجن میں ہوا تھا، ایس سی او کا اگلا اجلاس پاکستان میں ہوگا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 27-2026ء کے دوران پاکستان کی سربراہی میں ہونے والے ایس سی او (شنگھائی تعاون تنظیم) کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کی تیاریوں کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں وزیر خارجہ نے ایس سی او اجلاس کی تیاریوں کے عمل کی راہنمائی کی اور زور دیا کہ ایس سی او اجلاس کا پاکستان کی شان کے مطابق انعقاد کرنا ضروری ہے۔ وزیراعظم کے مشیر طارق باجوہ، قائم مقام سیکرٹری خارجہ، کابینہ ڈویژن، داخلہ، اطلاعات کے سیکرٹریز، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی آئی سی ٹی اور دیگر سینئر حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس ایس سی او کا پاکستان میں
پڑھیں:
ایران، روس اور آذربائیجان علاقائی تعاون پر اجلاس منعقد کرینگے
آذر نیوز ویب سائٹ کے مطابق سہ فریقی اجلاس میں ایران کی سڑکوں اور شہری ترقی کی وزیر فرزانہ صادق، جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیراعظم شاہین مصطفائیف اور روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اورچوک شرکت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرانسپورٹ، توانائی اور کسٹم کے شعبوں میں علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کے لئےایران، روس اور آذربائیجان کے نمائندے 13-14 اکتوبر کو باکو میں ملاقات کریں گے۔ آذر نیوز ویب سائٹ کے مطابق سہ فریقی اجلاس میں ایران کی سڑکوں اور شہری ترقی کی وزیر فرزانہ صادق، جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیراعظم شاہین مصطفائیف اور روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اورچوک شرکت کریں گے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس، توانائی اور کسٹم کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا شامل ہے، یہ علاقے تینوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
ایران، روس اور آذربائیجان کے درمیان سہ فریقی اجلاس حالیہ برسوں میں اقتصادی، راہداری اور سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے علاقائی کوششوں کے حصے کے طور پر منعقد کیے گئے ہیں۔ یہ ملاقاتیں عام طور پر ٹرانسپورٹ اور انرجی کوریڈورز کو ترقی دینے اور تینوں ممالک کے درمیان تجارت کو آسان بنانے پر مرکوز ہوتی ہیں۔ یہ اجلاس سابقہ معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے اور سہ فریقی تعاون کی راہ میں عمل درآمد کے چیلنجوں کا جائزہ لینے کی طرف ایک اہم قدم ہو سکتا ہے۔