چین کےساتھ تعاون خلاتک پہن چکا،جنگوں کےبجائےمعاشی ترقی کاسوچنا ہوگا،صدرزرداری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
بیجنگ : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین اب بدل چکا ہے، 14 سال پہلے جب آیا تھا تو چین بالکل مختلف تھا، چین کا مستقبل تابناک، جنگوں نہیں معاشی ترقی کا سوچنا ہوگا۔
چینی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سب کو ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا، 16 سے 17 مرتبہ چین کا دورہ کر چکا ہوں، ہر بار اپنائیت ملتی ہے۔
آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ چین کی معیشت مضبوط ہوئی، عوام خوشحال اور مطمئن ہیں، چین کے میرے دورے ہمیشہ خیرسگالی کے لیے ہوتے ہیں، چین کا مستقبل تابناک ہے، پورا مشرق اس کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ جنگوں کا نہیں معاشی ترقی کا سوچنا ہوگا، پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں، ترقی کا حق سب کا ہے، چین کے ساتھ ہمارا تعاون اب خلا تک پہنچ چکا ہے، زرعی شعبے میں چین کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر طرح کے حالات میں چین کے ساتھ کھڑے ہیں، زرعی شعبے میں خودکفیل ہونا ہے تاکہ اپنے مستقبل کو محفوظ بناسکیں، پانی کی بچت اور مؤثر استعمال کے لیے آب پاشی کے جدید طریقوں کو اپنانا ہو گا۔
صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، پانی کے انتظام، آفات کی روک تھام اور جدید زرعی ٹیکنالوجی میں تعاون کا فروغ وقت کا تقاضہ ہے، ہمارا جغرافیائی محل وقوع باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔
آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ نسلوں کو باور کرانا ہے کہ اپنے وسائل کے بہتر استعمال سے خود انحصاری حاصل کرسکتے ہیں، چین اور پاکستان آہنی بھائی ہیں جن کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہے، چین نے ٹیکنالوجی میں جدت اور محنت کے بل بوتے پر دنیا میں مقام بنایا۔
انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، پاکستان کی بندرگاہیں چین کے لیے قریب ترین بندرگاہوں میں سے ہیں، سی پیک کی کامیابی سے پورا خطہ ترقی کرے گا اور روابط مضبوط ہوں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین کے پاس شمسی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کا وسیع تجربہ ہے، پاکستان چین کے تعاون سے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر بھی کام ہو رہا ہے، ریلوے کے شعبے میں بھی چین کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری نے کہا ہے کہ ترقی کا چین کے
پڑھیں:
پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، چین
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کا کہنا ہےکہ پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر نے ملاقات کی اور انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملےکی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں ۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
اقبال سنگھیڑا کو ایک معروف یوٹیوبر کے ساتھ والی بیرک میں رکھا گیا تھا، اجمل جامی کا دعویٰ
مزید :