بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کو کابینہ کا اختیار دیا تھا‘ بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(آن لائن)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کو حکومتی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے علی امین گنڈاپور کو کابینہ میں ردوبدل کا اختیار دیا تھا۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ میں ردوبدل بانی پی ٹی آئی کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے کی گئی ہے، سیاسی رنگ دے کر مخالفت کرنے والے دراصل بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مخالف ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومتی کارکردگی کو مزید مئوثر بنانے کے لیے کابینہ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ میں تبدیلی وزیراعلیٰ کا صوابدیدی اختیار ہے، کسی بھی وقت ردوبدل کرسکتے ہیں، موجودہ حالات میں بہترین ٹیم تشکیل دینا وقت کی ضرورت ہے۔ بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، کابینہ میں ردوبدل ایک مثبت اور جمہوری عمل ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی بیرسٹر سیف کابینہ میں
پڑھیں:
محمود غزنوی سے متعلق بیان سے لگتا ہے خواجہ آصف تاریخ سے بالکل نابلد ہیں، بیرسٹر سیف
بیرسٹر محمد علی سیف : فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کے چکر میں بے تکی باتیں کر رہے ہیں۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ محمود غزنوی سے متعلق بیان سے لگتا ہے کہ خواجہ آصف تاریخ سے بالکل نابلد ہیں، انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ ہمارے ایک میزائل کا نام بھی غزنوی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف کے منہ سے کبھی بھی شائستہ بات کی توقع نہیں کی جا سکتی، خواجہ آصف غیر سنجیدہ شخص ہیں جو کسی اہم عہدے کے قابل نہیں۔