جماعت اسلامی فیصل آباد ملک گیراحتجاج کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی نے غزہ میںجانے والے امدادی قافلے پر اسرائیلی فورسزکے حملے اور نام نہاد امن معاہدہ کے خلاف مظلوم فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک گیراحتجاج کااعلان کردیا۔آج (بروزجمعہ)ملک بھرمیںنمازجمعہ کے بعداحتجاجی مظاہرے ہوں گے ۔ 4اکتوبر کولاہور اور5 اکتوبرکو کراچی میںملین مارچ ہوں گے۔7اکتوبرکوملک بھرکے عوام مظلوم فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکلیںگے۔ضلعی امیرمحبوب الزماں بٹ نے دنیابھرکے سماجی کارکنان پر مشتمل غزہ جانے والے امدادی قافلے پراسرائیلی حملہ اور سینیٹرمشتاق احمدسمیت سینکڑوں امدادی کارکنوںکی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ فلوٹیلا کو روکنا اور کارکنوں کو گرفتار کرنا بحری قزاقی اور دہشت گردی ہے۔ یہ وحشیانہ حملہ ہے جس میں بین الاقوامی یکجہتی کے کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں ادا کرے اور اس کی مذمت کرے۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ 2 برس سے غزہ میں براہ راست قتل عام ہو رہا ہے۔ پوری دنیا کے سامنے معصوم بچوں کا قتل کیا جارہا ہے، پوری قوم اس کیخلاف بھرپور احتجاج کرے، پارلیمنٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوںکے سامنے احتجاج کریں اور ان مظلوموںکیلئے آواز اُٹھائیں اور حکمرانوں کو مجبور کریں کہ وہ ریاستی سطح پر اس ظلم کے خلاف آواز اُٹھائیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیدرآباد: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا جماعت اسلامی کے رہنما مولانا دلشیر چنا کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کے بعد دعا کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-08-36