نیویارک: رن وے پر طیاروں میں تصادم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
نیویارک : نیویارک ائرپورٹ پر 2 طیارے رَن وے پر آپس میں ٹکرا گئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے لاگوارڈیا ائرپورٹ پر ڈیلٹا ائر لائنز کے 2 طیارے رَن وے پر چلتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں حادثہ رونما ہوا،حادثے کے باعث ایک ائر ہوسٹس بھی زخمی ہوئی، جسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا ۔
مقامی میڈ کے مطابق اندیور ائر کی فلائٹ جو رونوک ورجینیا کے لیے روانہ ہونے والی تھی کہ اس کا پر دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا جو شارلٹ نارتھ کیرولائنا سے آ کر اترا تھا۔ تصادم کے بعد ایک طیارے کا اگلا حصہ بری طرح متاثر ہوا جبکہ دوسرے کا پر ٹوٹ گیا۔ واضح رہے کہ مسافر اور عملے کو فوری طور پر شٹل سروس کے ذریعے واپس ٹرمینل پہنچا دیا گیا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
حب‘آر سی ڈی ہائی وے پر ٹریفک تصادم‘ 7افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251003-08-7
حب (اے پی پی) ضلع لسبیلہ کی تحصیل اوتھل مین آر سی ڈی ہائی وے زیرو پوائنٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم 7 افراد جاں بحق، 16زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق۔ ضلع لسبیلہ کی تحصیل اوتھل مین آر سی ڈی ہائی وے زیرو پوائنٹ کے قریب گزشتہ درمیانی شب کوچ اور ٹرک کے درمیان تیز رفتاری کے باعث خوفناک تصادم یوا جس کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 16مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی اوتھل حاصل خان قمبرانی ایس ایچ او اوتھل جان محمد، ایڈیشنل ایس ایچ او شاہد اقبال ریسکیو 1122ایدھی اور لسبیلہ ویلفئر ٹرسٹ کے رضا کار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔