اے این ایف کی کارروائیاں، خاتون سمیت 9 ملزمان گرفتار، 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق 8 کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 24.9 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج اور کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اے این ایف
پڑھیں:
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں!
حیدرآباد : پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں! جعلسازوں کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور شہریوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹورنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حیدر آباد زون نے پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ کی ٹیم کے ساتھ قمبر سٹی پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مارا، جس کے دوران 2 ایجنٹ گرفتار کر لیے گئے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت نور محمد اور امجد علی کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹور رہے تھے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران ملزمان سے 21 پاسپورٹس، 2 لیپ ٹاپ اور ایک کمپیوٹر برآمد کیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس سے پاسپورٹ درخواست گزاروں کا ریکارڈ بھی برآمد ہوا جبکہ ان کے قبضے سے مختلف ممالک کی کرنسی بھی ملی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف ملک گیر کارروائیاں جاری ہیں اور تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔