یورپی ملک لکسمبرگ کے نئے بادشاہ گرینڈ ڈیوک گیوم نے جمعے کو تخت سنبھال لیا۔ ان کے والد گرینڈ ڈیوک ہنری 245 برس بادشاہ رہنے کے بعد رضاکارانہ طور پر اپنے عہدے سے دستبردار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے پہلے بادشاہ اَیتھل اسٹین کو تاریخ نے کیوں بھلا دیا؟

نئے بادشاہ ور پہلی بار گرینڈ ڈیوکل پیلس کی بالکونی سے عوام کے سامنے جلوہ افروز ہوکر ان کو ہاتھ ہلاتے ہوئے خوش آمدید کہا۔

اس تاریخی موقع پر ان کے ساتھ ان کی اہلیہ گرینڈ ڈچیس اسٹیفنی بھی موجود تھیں جنہوں نے پورے وقار سے عوام کا استقبال کیا۔

بادشاہ گیوم کے ساتھ ان کے 2 بچے شہزادہ چارلس اور شہزادہ فرانسوا اور سابق بادشاہ گرینڈ ڈیوک ہنری و ان کی اہلیہ ماریا ٹریسا بھی موجود تھے جنہوں نے عوام کے جوش و خروش کا دل کھول کر جواب دیا۔

لکسمبرگ کے شاہی خاندان نے اس موقع کی ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس کے کیپشن میں صرف ایک لفظ لکھا گیا ’تاریخی‘۔

ویڈیو میں شاہی خاندان کے افراد کو خوش دلی سے ہاتھ ہلاتے اور عوام سے محبت بھرا رابطہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو نئے بادشاہ کا جوش و خروش سے خیرمقدم کر رہے تھے۔

مزید پڑھیے: برطانیہ کے اگلے ممکنہ بادشاہ ولیم اپنی سلو موشن ویڈیوز کیوں جاری کر رہے ہیں؟

اس موقع پر گرینڈ ڈیوک گیوم نے خاکی رنگ کی فوجی وردی زیب تن کی جبکہ گرینڈ ڈچیس اسٹیفنی نے لیوینڈر رنگ کے خوبصورت کیپ والے ٹول لباس میں شاہی وقار کا مظاہرہ کیا۔

سابق بادشاہ گرینڈ ڈیوک ہنری نے بھی اپنی فوجی وردی زیب تن کی جس پر ان کے اعزازات و تمغے سجے ہوئے تھے جبکہ ماریا ٹریسا نے جامنی کیپ والے لباس میں انتہائی باوقار انداز میں شرکت کی۔

یہ تخت سے دستبرداری کی تقریب گرینڈ ڈیوک ہنری کی 25 سالہ بادشاہت کے اختتام کی علامت تھی۔ ہنری نے سال 2000 میں لکسمبرگ کے خودمختار حکمران کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

اس اہم موقع پر لکسمبرگ کے شاہی خاندان کے ساتھ بیلجیئم اور نیدرلینڈز کے شاہی خاندانوں نے بھی شرکت کی جس سے اس تقریب کی اہمیت مزید بڑھ گئی۔

لکسمبرگ

لکسمبرگ مغربی یورپ کا ایک چھوٹا مگر خوشحال ملک ہے جو بیلجیئم، فرانس اور جرمنی کے درمیان واقع ہے۔

مزید پڑھیں: اپنی شادی پر بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے چپکے چپکے آنسو بہانے کا عقدہ کھل گیا

رقبے کے لحاظ سے یہ یورپ کے سب سے چھوٹے ممالک میں شمار ہوتا ہے مگر اقتصادی طور پر یہ دنیا کے امیر ترین ممالک میں شامل ہے۔

لکسمبرگ کی حکومت آئینی بادشاہت پر مبنی ہے جس میں بادشاہ کا کردار علامتی اور روایتی ہوتا ہے جبکہ اصل اختیارات منتخب پارلیمنٹ اور وزیراعظم کے پاس ہوتے ہیں۔

3 اکتوبر 2025 کو گرینڈ ڈیوک گیوم نے لکسمبرگ کے نئے بادشاہ کے طور پر تخت سنبھالا۔ ان کی عمر اس وقت 43 سال ہے اور وہ سابق بادشاہ گرینڈ ڈیوک ہنری کے سب سے بڑے بیٹے ہیں۔

نئے بادشاہ کے والد گرینڈ ڈیوک ہنری نے سنہ 2000 میں بادشاہت سنبھالی تھی اور 25 سال بعد رضاکارانہ طور پر تخت سے دستبردار ہو گئے جس کے بعد ان کے بیٹے گیوم نے ملک کی بادشاہت سنبھالی۔

یہ بھی پڑھیے: حقیقی زندگی میں طلسماتی کہانی جیسا سماں باندھتی مشہور شاہی شادیاں

بادشاہ گیوم نے اعلیٰ تعلیم یورپ کے نامور اداروں سے حاصل کی ہے اور وہ طویل عرصے سے شاہی ذمہ داریوں میں فعال کردار ادا کرتے آ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

لکسمبرگ لکسمبرگ بادشاہ گرینڈ ڈیوک گیوم لکسمبرگ کے نئے بادشاہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: لکسمبرگ لکسمبرگ کے نئے بادشاہ لکسمبرگ کے نئے بادشاہ گیوم نے

پڑھیں:

شاہ عبداللہ دوم کا ’گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز‘ کا دورہ‘ فیلڈ مارشل کا عسکری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے پاکستان کے دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شاہ عبداللہ دوم کے ہمراہ شہزادی سلمیٰ بنت عبداللہ سمیت سول و عسکری حکام کا اعلیٰ سطح وفد بھی موجود تھا۔

مزید پڑھیں: اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کی پاکستان آمد، فقید المثال استقبال، گارڈ آف آنر پیش

دفاعی ادارے کے دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر نے اردن بادشاہ اور ان کے وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا، اور تفصیلی بریفنگ دی۔ جس میں پاکستان کی مقامی دفاعی پیداوار، تکنیکی جدت اور اردن کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعاون کے امکانات پیش کیے گئے۔

بعد ازاں شاہ عبداللہ دوم نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا بھی دورہ کیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت نے بھی شرکت کی۔ اردن کے بادشاہ اور دیگر مہمانوں نے فائر کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شاہ عبداللہ دوم نے مشترکہ فائر اینڈ مینوور مشق دیکھی، جس میں زمینی، فضائی اور ملٹی ڈومین آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ ’ڈرونز، اسپیکٹرم وار فیئر اور مربوط فائر پاور کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔‘

بادشاہ عبداللہ دوم نے مشق میں شرکت کرنے والے جوانوں اور ہوائی عملے کی تربیت، پیشہ ورانہ مہارت اور عملی صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان اردن کے بادشاہ اور اردن کے عوام کے لیے گہرا احترام اور محبت رکھتا ہے، اور یہ دورہ دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات، باہمی اعتماد اور امن و ترقی کے مشترکہ مقصد کی عکاسی کرتا ہے۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور اردن کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری پر زور دیا اور مستقبل میں عسکری تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

اس سے قبل بادشاہ عبداللہ دوم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آرڈر آف دی ملٹری میرٹ آف فرسٹ ڈگری سے نوازا، جس سے اردن اور پاکستان کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط کرنے میں ان کی نمایاں خدمات اور شراکت کو سراہا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بادشاہ عبداللہ دوم کا یہ 2 روزہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان تاریخی بھائی چارے اور دوستی کے مضبوط تعلقات کی عکاسی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اردن بادشاہ بریفنگ پاک اردن عسکری تعاون دورہ شاہ عبداللہ دوم وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • سعودی ولی عہد امریکی صدر سے ملنے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے؛ ٹرمپ نے پرتپاک استقبال کیا
  • ٹیکنالوجی کے بےتاج بادشاہ: ایلون مسک اور جیف بیزوس آمنے سامنے، آپس میں نوک جھونک
  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، صدر ٹرمپ کی جانب سے استقبال
  • ٹیکنالوجی کے دو بے تاج بادشاہ آمنے سامنے؛ ایلون مسک اور جیف بیزوس کی نوک جھونک
  • اردن کے بادشاہ شاہ عبد اللہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا گیا
  • شاہ عبداللہ دوم کا ’گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز‘ کا دورہ‘ فیلڈ مارشل کا عسکری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوئم اور سپریم کمانڈر آف جارڈن آرمڈ فورسز کا GIDS کا دورہ
  • پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں کی اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کو سلامی
  • اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کا دورہ پاکستان، فضائی حدود میں داخلے پر پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں کی جانب سے پرتپاک استقبال ،سلامی دی
  • وزیراعظم سے اردن کے بادشاہ کی ملاقات، کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط