اترپردیش راجرشی ٹنڈن اوپن یونیورسٹی میں آر ایس ایس کی تاریخ پڑھائی جائیگی، کانگریس کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
سردار پٹیل نے مہاتما گاندھی کے قتل کے بعد ایک خط لکھا تھا، جس میں کہا تھا کہ آر ایس ایس کیطرف سے پھیلایا گیا زہریلا نظریہ مہاتما گاندھی کے قتل کا ذمہ دار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی تاریخ اب اترپردیش راجرشی ٹنڈن اوپن یونیورسٹی (UPRTOU) میں پڑھائی جائے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ستیہ کام نے "گاندھی جینتی" کے موقع پر انڈین نالج ٹریڈیشن کے تحت انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز میں آر ایس ایس کی تاریخ کو شامل کرنے کا اعلان کیا۔ کانگریس نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری کا کہنا ہے کہ طلباء کو آر ایس ایس کی تاریخ پڑھانے سے ملک کی شبیہ خراب ہوگی۔ اترپردیش راجرشی ٹنڈن اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ستیہ کام کہتے ہیں کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور ہندوستانی علمی روایت کے درمیان گہرا تعلق ہے۔ ہندوستانی علمی روایت اور ثقافتی ورثہ آر ایس ایس کے نظریے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا وژن صرف فرد تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں سماجی، سیاسی اور اخلاقی اقدار بھی شامل ہیں، ہندوستانی علمی روایت عالمی بہبود کے لئے اہم پیغامات رکھتی ہے۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ آر ایس ایس ہندوستانی علمی روایت کے مختلف پہلوؤں پر زور دیتا ہے، جس میں واسودھیوا کٹمبکم، رواداری اور تنوع، خود انحصاری اور سودیشی شامل ہیں۔ مقامی مصنوعات اور دیسی خیالات کو فروغ دینے کے لئے اسے نصاب میں شامل کیا جا رہا ہے، اس کا مقصد ہندوستانی سماج کو مضبوط اور متحد کرنا ہے۔ کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ پرمود تیواری نے سوال کیا ہے کہ کیا جب آر ایس ایس کی تاریخ پڑھائی جائے گی تو کیا یہ بھی سامنے آئے گا کہ ملک کے پہلے وزیر داخلہ، آئرن مین سردار پٹیل نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قتل کے بعد ایک خط لکھا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آر ایس ایس کی طرف سے پھیلایا گیا زہریلا نظریہ مہاتما گاندھی کے قتل کا ذمہ دار ہے۔ انہوں نے اس وقت آر ایس ایس پر پابندی بھی لگا دی تھی، آر ایس ایس کا یہ خط اب بھی ریکارڈ پر ہے۔
پرمود تیواری نے کہا کہ 1942ء میں جب پورا ملک بھارت چھوڑو تحریک میں شامل تھا، آر ایس ایس نے ایک خط جاری کیا جس میں شہریوں پر زور دیا گیا کہ وہ اس تحریک میں حصہ نہ لیں اور انگریزوں کی حمایت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف بھارت چھوڑو تحریک کی قیادت انڈین نیشنل کانگریس کر رہی تھی تو دوسری طرف آر ایس ایس کے ارکان انگریزوں کا ساتھ دے رہے تھے اور برطانوی فوج میں شامل ہو رہے تھے۔ پرمود تیواری نے سوال کیا کہ کیا نصاب میں آر ایس ایس کی یہ داغدار تاریخ بھی پڑھائی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہندوستانی علمی روایت آر ایس ایس کی تاریخ کہ آر ایس ایس پرمود تیواری انہوں نے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
28ویں آئینی ترمیم عوامی ایشوز ،جلد لائی جائیگی، منظوری یقینی، رانا ثناء
چنیوٹ (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم جلد لائی جائے گی، وہ بھی منظور ہو جائے گی۔
چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ 28ویں آئینی ترمیم عوامی ایشوز پر ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ترمیم پاس کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے اور ججز نے ان کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے۔
سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ ایک جج کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ خود کو سیاسی احتجاج میں ملوث کرے، جن لوگوں نے استعفے دیے ہیں ان کے ذاتی مقاصد ہیں۔