وزیراعظم کا حافظ نعیم الرحمان کو ٹیلیفون، سینیٹر مشتاق سمیت اسرائیلی حراست میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، اسرائیلی حراست میں موجود پاکستانیوں بالخصوص سینیٹر مشتاق احمد خان کی وطن واپسی کے حوالے سے حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔
جمعے کے روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور فلسطین میں جنگ بندی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ، وزیراعظم شہباز شریف سمیت عالمی رہنماؤں کی مذمت
وزیرِ اعظم نے حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ فلسطین میں جنگ بندی اور نہتے فلسطینیوں کے قتلِ عام کی فوری روک تھام نہایت ضروری ہے۔ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف دو ٹوک اور واضح ہے، پاکستان نے ہمیشہ دنیا کے ہر فورم پر اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی یہ کردار ادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کا مقدمہ اقوامِ عالم کے سامنے بھرپور انداز میں لڑا ہے۔ گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم نے 1967 سے قبل کی سرحدوں کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس الشریف کو اس کا دارالحکومت بنانے کے پاکستان کے اصولی مؤقف کو بھی دہرایا۔
یہ بھی پڑھیں: ’غزہ ہم آرہے ہیں‘، گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملوں کے بعد سینیٹر مشتاق کا ویڈیو پیغام
وزیرِ اعظم نے کہا کہ 8 اسلامی ممالک فلسطین میں جنگ بندی کے لیے سرگرم اور بھرپور کوششیں کررہے ہیں، امید ہے کہ یہ کوششیں جلد کامیاب ہوں گی اور نہ صرف امن قائم ہوگا بلکہ فلسطینی ریاست کے قیام کا دیرینہ خواب بھی پورا ہوگا۔
انہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا سے اسرائیلی حراست میں موجود پاکستانیوں بالخصوص سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی وطن واپسی کے لیے حکومت کی فعال کاوشوں پر بھی روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں: گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی گرفتاری پر اہلیہ کا اہم بیان
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی ریاست کو تسلیم نہیں کرتا اور نہ ہی اس کے ساتھ کوئی سفارتی تعلقات ہیں، تاہم پاکستانی شہریوں کی بازیابی کے لیے دوست ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ بہت جلد اسرائیلی حراست سے تمام پاکستانیوں کو بحفاظت وطن واپس لایا جائے گا۔
ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بھی بات کی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کشمیر میں امن قائم کرنے کے لیے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سینیٹر مشتاق احمد خان شہباز شریف غزہ وزیراعظم وطن واپسی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سینیٹر مشتاق احمد خان شہباز شریف وطن واپسی سینیٹر مشتاق احمد خان حافظ نعیم الرحمان اسرائیلی حراست صمود فلوٹیلا شہباز شریف وطن واپسی نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔