خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد، ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکس تھانے میں درجگھر میں گھس کر خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد کرنے کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں ہوئی، جج انعام اللہ پھلپوٹو نے 2 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان شاہین اور یوسف کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ دونوں پر الزام ہے کہ خاتون نے ملزم شاہین کو گھر کے دروازے پر غیر مناسب حرکت کرنے پر منع کیا، جس پر ملزم نے دوسرے ملزمان کے ساتھ ملکر گھر پر دھاوا بول دیا۔ وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ ملزمان پر غلط کیس بنایا گیا ہے، عدالت کا کہناتھاکہ غلط کیس والی دلیل بہت عام ہوچکی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔