پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق رنجن مدوگالے کو سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔
پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں راڈنی ٹکر اور کرسٹوفر براؤن آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں کرسٹوفر براؤن اور سائقَت شرف الدولہ آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں محمد آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں راشد ریاض اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرنگ کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایلکس وارف اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ون ڈے انٹرنیشنل میچ انٹرنیشنل میچ میں
پڑھیں:
آسٹریلیا کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلیے بھارتی اسکواڈز اور نئے کپتان کا اعلان
بھارت نے رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
بھارتی مڈل آرڈر بلے باز شبمن گل کو روہت شرما کی جگہ بھارتی ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا ہے جبکہ شریاس ایئر کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لینے والے سابق کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
دونوں کھلاڑی مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے بعد پہلی مرتبہ بھارت کی نمائندگی کریں گے۔
بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں 19 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک تین ون ڈے میچز کھیلے گی جس کے بعد پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
ون ڈے اسکواڈ:
شبمن گل (کپتان)، روہت شرما، ویرات کوہلی، شریاس ایئر(نائب کپتان)، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، محمد سراج، ارشدیپ سنگھ، پراسیدھ کرشنا، دھروو جوریل، یشسوی جیسوال
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:
سوریا کمار یادیو (کپتان)، ابھیشیک شرما، شبمن گل (نائب کپتان)، تلک ورما، نتیش کمار ریڈی، شیوم دوبے، اکشر پٹیل، جیتیش شرما، ورون چکراورتھی، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، سنجو سیمسن، رنکو سنگھ، واشنگٹن سندر
???? India’s squad for Tour of Australia announced
Shubman Gill named #TeamIndia Captain for ODIs
The #AUSvIND bilateral series comprises three ODIs and five T20Is against Australia in October-November pic.twitter.com/l3I2LA1dBJ