جمرود ، کلاس روم میں کھلونا بم پھٹ گیا ، چار بچے زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
(جہانزیب آفریدی )ضلع خیبرکی تحصیل جمرود میں نجی سکول کے کلاس روم میں کھلونا بم پھٹنے سے چار بچے زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاورمنتقل کر دیا گیا ہے۔
اساتذہ کااس حوالے سے مؤقف ہے کہ کھلونا بچے ساتھ لائے تھے ۔
خیبر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورواقعہ کی نوعیت جاننے کی کوشش کررہی ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ اور کلہاڑی وار سے تین افراد زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور کلہاڑی کے وار سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ہجرت کالونی گلی نمبر 53 اے میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
سول لائن پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 24 سالہ فرید اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ خود کو گولی مار کر اقدام خودکشی کا معلوم ہوا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے بخاری کالونی میں فائرنگ سے 55 سالہ تاج محمد زخمی ہوگیا۔اورنگی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا فیوچر کالونی میں جھگڑے کے دوران سر پر کلہاڑی کے وار سے 46 سالہ وزیر شاہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
شرافی گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ 2 بھائیوں میں جائیداد کے تنازعے پر جھگڑا ہوا تھا جس میں اختر نے اپنے بھائی کو کلہاڑی کے وار سے زخمی کر دیا جو کہ موقع سے فرار ہوگیا ۔