25 اکتوبر کو پہلی پرواز، PIA کا برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ پی آئی اے نے اپنے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا، جس کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی آئی اے پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے مانچسٹر کے لئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گی۔ پروازیں ہفتہ اور منگل کے روز آپریٹ ہوں گی۔
اسلام آباد سے شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 12 بجے روانہ ہوگی اور شام 5بجے مانچسٹر پہنچے گی۔ اسی طرح مانچسٹر سے پرواز شام 7 بجے روانہ ہوگی اور صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔
مانچسٹر کی پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں لندن کی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی،پروازوں کی بکنگ کھول دی گئی ہے جس کا کرایہ انتہائی مناسب ہے،اب ہمارے ہم وطن 15 گھنٹے کی مسافت کی بجائے صرف 8 گھنٹوں میں اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ 5 سال کے عرصے بعد پی آئی اے دوبارہ سے یہ روٹ شروع کرنے پر بہت پُرجوش ہے، ہمارا نصب العین ہے کہ ہم مسافروں کو انتہائی آرام دہ اور تمام سہولیات سے مزین سفری سہولیات فراہم کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام آباد پی آئی اے
پڑھیں:
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ، 2 تاخیر کا شکار
سٹی42: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جہاں 8 پروازیں منسوخ جبکہ 2 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
منسوخ ہونے والی پروازوں میں اومان ایئر کی کراچی سے مسقط جانے والی پرواز WY-324، قطر ایئرویز کی کراچی سے دوحا جانے والی پرواز QR-611، ایئر سیال کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی 2پروازیں PF-125 اور PF-123 ہیں۔
اس کے علاوہ ایئر سیال کی کراچی سے لاہور جانے والی پروازیں PF-145 اور PF-143، PIA کی کراچی سے تربت جانے والی پرواز PK-501اور PIA کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز PK-306 شامل ہے۔
دوسری جانب تاخیر کا شکار پروازوں میں ایئربلو کی کراچی سے دبئی جانے والی پرواز PA-110 مقررہ وقت ساڑھے 5بجے کے بجائے رات 7 بجے روانہ ہوگی اور ایئربلو کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز PA-200 ساڑھے 12 بجے کے بجائے دوپہر 3 بجے روانہ ہوگی۔
مسافروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ روانگی سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن سے پرواز کی تازہ ترین معلومات حاصل کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔
نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی