اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے حماس کی جانب سے امریکی امن منصوبے کے تحت یرغمالیوں کی رہائی پر رضامندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی المناک جنگ کا خاتمہ کرنے کے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، سیکرٹری جنرل نے امریکہ کے اشتراک سے ثالثی کی کوششوں پر قطر اور مصر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ کہ غزہ میں فوری و مستقل جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی فوری و غیر مشروط رہائی اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

Tweet URL

انتونیو گوتیرش کا کہنا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کی تمام کوششوں کی حمایت کریں گے تاکہ مزید انسانی تکالیف کو روکا جا سکے۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات حماس کی قیادت نے کہا تھا کہ وہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی امن منصوبے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے لیکن منصوبے کے بعض نکات پر ثالثوں کے ذریعے مزید مذاکرات چاہتی ہے۔ علاوہ ازیں، وہ فلسطینی قومی اتفاق رائے اور عرب و اسلامی ممالک کی حمایت سے جنگ کے خاتمے کے لیے پائیدار معاہدے کی موجودگی میں غزہ پٹی کا انتظام کسی فلسطینی ادارے کے حوالے کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

حماس کے اس اعلان پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اسرائیل سے غزہ میں بمباری بند کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ حماس پائیدار امن کے لیے تیار ہے۔

تباہی و تکالیف کے خاتمے کا موقع

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے امید طاہر کی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی سے اس تنازع کے مستقل خاتمے کی راہ ہموار ہو گی، انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون اور عالمی انسانی قانون کے تحت غزہ کی بحالی اور علاقے میں تعمیر نو کے لیے مدد ملے گی اور مسئلے کا دو ریاستی حل نکلے گا۔

ہائی کمشنر نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ تمام فریقین اور ان پر اثرورسوخ رکھنے والے ممالک کے لیے نیک نیتی سے آگے بڑھنے اور غزہ میں تباہی و تکالیف کا خاتمہ کرنے کا اہم موقع ہے۔ اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقے میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد پہنچائی جانا چاہیے اور غزہ میں تمام یرغمالیوں کے علاوہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی بھی عمل میں آنی چاہیے۔

سرحدی راستے کھولنے کی ضرورت

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی رابطہ کار ٹام فلیچر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ امریکہ کی جانب سے غزہ کے لیے پیش کیے گئے امن منصوبے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے۔ اس وقت خطے بھر میں تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار میٹرک ٹن خوراک، ادویات، پناہ کا سامان اور دیگر ضروری امدادی اشیا غزہ میں لائے جانے کے لیے تیار رکھی ہیں۔

اس امداد کو غزہ پہنچانے کے لیے تمام سرحدی راستوں کو کھولنا اور عام شہریوں اور امدادی کارکنوں کی محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ امدادی سامان کی بغیر رکاوٹ آمد و رفت ممکن ہونی چاہیے، عملے کے لیے ویزوں کا اجرا کیا جائے، امدادی سرگرمیوں کے لیے موزوں جگہ دستیاب ہونی چاہیے اور نجی شعبے کی بحالی کو بھی ممکن بنایا جائے۔

دوسری جانب، اقوام متحدہ کی امدادی ٹیموں نے خبردار کیا ہے کہ شمالی غزہ میں صورت حال تیزی سے بگڑ رہی ہے جہاں اسرائیل مکمل قبضے کے لیے متواتر حملے کر رہا ہے جبکہ ہزاروں شہری علاقے میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ کے کے لیے تیار منصوبے کے کے خاتمے تیار ہے

پڑھیں:

تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے بین الاقوامی مداخلت کی ضرورت ہے، ڈاکٹر فائی

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فائی نے انقرہ میں انسٹی ٹیوٹ فار سوشل، اکنامک اینڈ پولیٹیکل ریسرچ (SESA) میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں جن میں بھارت اور پاکستان نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری اسکالر اور ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ کشمیری مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین اور بدلتی ہوئی صورتحال کے بارے میں دنیا بھر میں طاقت کے ایوانوں کو آگاہ کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ کہ تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے بین الاقوامی مداخلت کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فائی نے انقرہ میں انسٹی ٹیوٹ فار سوشل، اکنامک اینڈ پولیٹیکل ریسرچ (SESA) میں خطاب کرتے ہوئے سفارت کاروں، ماہرین تعلیم، دانشوروں، صحافیوں اور ترک طلباء پر مشتمل اجتماع کو یاد دلایا کہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں جن میں بھارت اور پاکستان نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قراردادیں تب ہی منظور کی گئیں جب دونوں فریقین نے متن پر اتفاق کیا۔ ڈاکٹر فائی نے کہا کہ کشمیری بین الاقوامی سطح پر اپنی آواز بلند کرتے رہتے ہیں کیونکہ ان کو درپیش مشکلات ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے کو تسلیم کرنے سے بھارت کے مسلسل انکار سے دہائیوں پرانی تحریک دب نہیں سکتی۔

انہوں نے یاد دلایا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سابق سربراہ مشیل بیچلیٹ نے بھی اپنی 47صفحات پر مشتمل رپورٹ میں بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے لوگوں کے حق خودارادیت کا مکمل احترام کرے۔ ڈاکٹر فائی نے کہا کہ امریکی صدور باراک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ نے تنازعہ کشمیر کو حل کرانے میں مدد دینے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے سات بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بعد صدر ٹرمپ کی ثالثی کی بار بار پیشکشوں اور کشیدگی کے دوران مداخلت کا حوالہ دیا جس کے بعد بھارت اور پاکستان نے کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیر کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے جس نے خطے کو جنگ کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کشمیر ڈائیسپورا کولیشن کے چیئرمین، کشمیر ہائوس استنبول کے صدر اور ممتاز کشمیری رہنما ڈاکٹر مبین شاہ نے کہا کہ ترکی کے مستقل اخلاقی موقف کو جس کا اعادہ صدر اردگان نے اقوام متحدہ میں اور 2025ء کے او آئی سی کے سربراہی اجلاس میں بھی کیا، اب ادارہ جاتی کارروائی میں تبدیل ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر شاہ نے ترکی پر زور دیا کہ وہ او آئی سی رابطہ گروپ کے 2022ء کے مشترکہ اعلامیے پر عمل درآمد کی قیادت کریں جس میں اقوام متحدہ کے زیر نگرانی رائے شماری کی وکالت، سیز فائر لائن کے دونوں جانب او آئی سی کے وفود بھیجنا، ممتاز افراد کا ایک آزاد پینل تشکیل دینا اور قانونی جانچ شروع کرنا شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ انتظامیہ روس یوکرین جنگ روکنے کیلئے خفیہ منصوبہ بنانے لگی
  • حماس نے ٹرمپ امن منصوبے کی قرارداد مستردکردی
  • سلامتی کونسل ، ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے حق میں قرارداد منظور،حماس کی مخالفت، پاکستان کی حمایت
  • تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے بین الاقوامی مداخلت کی ضرورت ہے، ڈاکٹر فائی
  • حماس نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کےغزہ منصوبے کی حمایت میں قراردادکو مسترد کردیا
  • سلامتی کونسل اجلاس، حماس نے ٹرمپ کے امن منصوبے کی قرارداد کے مسودے کو مسترد کر دیا
  • سلامتی کونسل نے ٹرمپ کا امن منصوبہ منظور کردیا، غزہ میں عالمی استحکام فورس کی منظوری
  • سلامتی کونسل اجلاس، حماس نے ٹرمپ کے امن منصوبے کی قرارداد کے مسودے کو مسترد کردیا
  • غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا
  • حیدرآباد ؛ تمام شادی ہال رات 12 بجے تک بند کرنے کا حکم، آتشبازی پر مکمل پابندی