نیت صاف ہو تو عہدوں کی ضرورت نہیں ہوتی :ہمایوں اختر خان
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
( ویب ڈیسک )سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عوام کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کر رہے ہیں، نیت صاف ہو تو عہدوں کی ضرورت نہیں ہوتی،ہم ہرگز کسی دوسرے کے کام کا کریڈٹ نہیں لیں گے لیکن کسی کو اپنے کام کا کریڈٹ لینے بھی نہیں دیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 97کے علاقہ چک نمبر 551 بازار والا ،چک نمبر 541 گ ب میںسردارے کے ترھانہ میں بجلی کے وولٹیج کے دیرینہ مسئلہ کے حل کیلئے 100KV کے نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب ،چک نمبر507گ ب میں بجلی کے کھمبوں اور بجلی کی تاروں کے دیرینہ مسئلہ کے حل ہونے کی خوشی میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
شاہ رخ خان کیساتھ بھی کام کی آفر ملے تو کیا کریں گی؟ مومنہ اقبال نےبتا دیا
ہمایوں اختر خان نے کہا کہ عوام کی پسماندگی دور کرنے اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے جس کے پاس بھی جانا پڑا تو کوئی عار محسوس نہیں کریں گے کیونکہ ہمارے پیش نظر صرف عوام کی فلاح و بہبود اور حلقے کی تعمیر و ترقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ این اے97خصوصاً ماموں کانجن کے علاقوںمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی بڑا مسئلہ ہے ، ہم ہر طرف نظر دوڑا رہے ہیں کہ کہاں سے اور کس طرح عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکتی ہے ۔
مرغی کی قیمت میں بڑااضافہ
پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے غیر ملکی معاونت بارے آگاہی حاصل ہوئی ہے ،جدوجہد جاری ہے اگر اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہم یہ منصوبہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو حلقے کی عوام کے لئے 90فلٹریشن پلانٹس لگیں گے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی فراہمی
پڑھیں:
ترقی کام سے ہوتی ہے، جادو ٹونے سے نہیں، مریم نواز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی : وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ترقی محنت سے ہوتی ہے، جادو ٹونے سے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی مخالفین نے کئی سال سیاست میں ضائع کیے مگر عوام کے لیے کوئی کام نہ کیا، ان کا نام آنے پر بدتمیزی کا خیال آتا ہے۔
مریم نواز نے راولپنڈی میں صفائی ستھرائی اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو ہو یا الیکٹرک بسیں، یہ مسلم لیگ ن کا عوام کے لیے تحفہ ہیں، مسلم لیگ کی حکومت جب بھی آتی ہے ملک ترقی کرتا ہے، مسلم لیگ ن نے ملک کو میگا منصوبے دیے ہیں۔
ان کے مطابق پنجاب بھر میں 1100 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، جن سے آلودگی میں کمی آئے گی، اور خواتین، بزرگوں اور طلبہ کے لیے سفر مفت ہوگا۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ہر شہر میں جدید اسپتال بنائے جا رہے ہیں اور سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کا ہدف جلد پورا کیا جائے گا، جبکہ اسکولوں میں نئے کمرے اور فرنیچر مہیا کیا جا رہا ہے۔
پنجاب حکومت نے طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرام بھی شروع کیا ہے۔
مریم نواز کے مطابق حکومت اسموگ کے خاتمے کے لیے جدید طریقہ کار اپنا رہی ہے اور سیوریج و صاف پانی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کسانوں کے لیے گرین ٹریکٹر اسکیم اور کسان کارڈ متعارف کرائے گئے ہیں، جبکہ نئے کاروبار کے لیے آسان قرضے دیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال تکمیل کے مراحل میں ہے اور دیہات میں شہری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔