روسیا1 کے نامہ نگار پاویل زاروبن کے ساتھ ایک انٹرویو میں صدر پوٹن نے کہا کہ نئے ہتھیاروں کے نظام کی فراہمی کے بارے میں زیربحث مسائل ہیں، جن میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے، نشانے کی مکمل درستگی کےحامل سے ٹوماہاک میزائل وغیرہ شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے یوکرین کو ٹوماہاک میزائل بھیجنے کے ممکنہ فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت رجحانات تباہ ہو جائیں گے۔ روسیا1 کے نامہ نگار پاویل زاروبن کے ساتھ ایک انٹرویو میں صدر پوٹن نے کہا کہ نئے ہتھیاروں کے نظام کی فراہمی کے بارے میں بات چیت سے متعلق مسائل ہیں، جن میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے، نشانے کی مکمل درستگی کےحامل سے ٹوماہاک میزائل وغیرہ شامل ہیں، میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ یہ ایک تباہ کن کارروائی ہے اور یوکرین کو ان میزائلوں سے لیس کرنے سے یقینی طور پر ہمارے تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیف میں ٹوماہاک میزائل بھیجنے کا ممکنہ فیصلہ ہمارے تعلقات (روس اور ریاستہائے متحدہ) کو تباہ کردے گا، کم از کم اس مثبت رجحان کو ختم کردے گا جو حال ہی میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں تشکیل پایا ہے۔ روسی صدر نے اشارہ کیا کہ والڈائی کلب میں ان کے ریمارکس کچھ لوگوں کے لئے خوشگوار نہیں ہوسکتے ہیں، لیکن اس سے ان کا مقصد کبھی بھی کسی کو خوش کرنا نہیں ہے اور ہمیشہ ایمانداری سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا مغرب ان کی سنے گا تو پوٹن نے مزید کہا کہ میں وہی کہہ رہا ہوں جو میرے خیال میں سچ ہے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے ایمانداری اور صاف گوئی سے بات کی اور چیزوں کی وضاحت کی جیسا کہ وہ واقعی تھیں، لیکن کام کا تسلسل ان لوگوں کے موقف پر منحصر ہے جن کے بارے میں آج کسی نہ کسی طرح بات کی گئی ہے، کچھ میری بات کو پسند کریں گے اور کچھ نہیں کرینگے، لیکن میں نے کبھی بھی کوئی ایسی بات کہنے کا ارادہ نہیں کیا جس سے کسی کو خوشی ہو، میں صرف سچ بول رہا ہوں، لیکن اس کے بعد جو کچھ ہوتا ہے وہ صرف ہم پر منحصر نہیں ہے، یہ میرے ساتھیوں پر منحصر ہے کہ اس پر کس طرح کا رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پوٹن نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، سیاسی حالات پر گفتگو

تصویر بشکریہ، پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی ہے۔

شہباز شریف اور مراد علی شاہ کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور صوبہ سندھ کے امور پر گفتگو ہوئی۔

دوسری طرف وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی نے بھی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پر سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • مسیح کے نام پر فوجی دھمکیاں
  • وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، سیاسی حالات پر گفتگو
  • جنگ بھڑک اٹھی: روس نے یوکرین پر میزائلوں اور ڈرون کی بارش کردی، 19 ہلاک، 66 زخمی
  • آئین میں مزید ترامیم کی کوشش اسکا تقدس مجروح کریگی، رضا ربانی
  • اسحاق ڈار کی پیوٹن سے ملاقات: علاقائی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
  • اسحاق ڈار، چینی وزیراعظم ملاقات: سٹرٹیجک شراکت داری کی توثیق: خطے میں اقتصادی تعاون چاہتے ہیں، پیوٹن
  • ماسکو :ایس سی او اجلاس ، اسحٰق ڈار کی روسی صدر سے ملاقات
  • امریکہ سے پاکستان تک سب بھارت کو یاد دلاتے رہیں گے کہ جنگ میں 7 جہاز گرے تھے، بلاول بھٹو
  • ڈرون کے ذریعے اسلحے کی مجاہدین کو سپلائی، صہیونی فوج کے لئے لاعلاج درد سر
  • پاکستان ایک آزاد ملک، قرضوں میں نہیں پھنسنا چاہیے: امریکی ناظم الامور