کف سیرپ تنازعہ پر کانگریس نے بی جے پی حکومت کو بے حس قرار دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگر حکومت میں اخلاقیات کی تھوڑی سی بھی رمق باقی ہے تو اسے فوری طور پر وزیر صحت سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنا چاہیئے، کیا حکومت کو قتل کا لائسنس دے دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مدھیہ پردیش کے چھندواڑا میں "کف سیرپ" پینے سے 11 بچوں کی موت کے معاملہ پر ریاست کی بی جے پی حکومت پر اپوزیشن کانگریس نے جم کر حملہ بولا ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر جیتو پٹواری نے کہا کہ حکومت انتہائی بے حس ہے، جب تامل ناڈو نے کہا کہ "سیرپ میں زہریلے کیمیکل" ہیں، جن سے بچوں کی موت ہوئی تو حکومت نے اسے کلین چٹ کیوں دی، ساتھ ہی انہوں نے وزیر صحت سے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس لیڈر جیتو پٹواری کے مطابق حکومت انتہائی بے حس ہے، جب تامل ناڈو نے کہا کہ کف سیرپ میں کچھ ایسے عناصر تھے جو موت کی وجہ بن رہے تھے تب بھی حکومت اسے کلین چٹ دیتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت میں اخلاقیات کی تھوڑی سی بھی رمق باقی ہے تو اسے فوری طور پر وزیر صحت سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنا چاہیئے، کیا حکومت کو قتل کا لائسنس دے دیا گیا ہے، میرا ماننا ہے کہ وزیر صحت کو فوری طور پر عہدہ سے برخاست کر دینا چاہیئے۔
جیتو پٹواری کے علاوہ مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سینیئر لیڈر کمل ناتھ کا بھی "کف سیرپ" معاملہ پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ چھندواڑا میں زہریلی کف سیرپ سے 11 معصوم بچوں کی موت ایک دل دہلا دینے والا اور المناک سانحہ ہے۔ کانگریس پارٹی مصیبت کی اس گھڑی میں ہر متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ سابق وزیراعلٰی مزید کہتے ہیں کہ آج میری ریاستی کانگریس صدر جیتو پٹواری جی سے پورے معاملہ پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، وہ کل چھندواڑا پہنچ کر سوگوار خاندانوں سے ملاقات کریں گے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ کمل ناتھ کا کہنا ہے کہ چھندواڑا ضلع کانگریس اکائی مسلسل متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانے کے لئے فعال ہے، ہم سب مل کر اس لڑائی کو انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کانگریس پارٹی چھندواڑا کے ان ننھے فرشتوں کو انصاف دلانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، جن کی زندگیاں حکومت کی لاپرواہی اور ڈرگ مافیا کی سازش کے سبب چلی گئیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے کف سیرپ
پڑھیں:
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیساتھ معاہدہ طے پانا جمہوریت کی جیت ہے: احسن اقبال
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جو پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اور جمہوریت کی جیت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام ہمیشہ پاکستان کے قومی موقف کے محاذ پر کھڑے رہے ہیں اور ان کی آواز ہمیشہ اثر رکھتی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتوں میں عوامی تحفظات کے باعث ایک مشکل صورتحال پیدا ہوئی تھی تاہم مقامی و قومی قیادت کی حکمت اور مکالمے کے جذبے کی بدولت یہ تعطل پرامن طور پر بغیر تشدد، تقسیم یا ٹکراؤ کے حل ہو گیا۔
احسن اقبال کے مطابق یہ کامیابی کسی ایک فریق کی نہیں بلکہ آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور جمہوریت کی مشترکہ فتح ہے، یہ ثابت ہوا کہ جب حکومت عوام کی سنتی ہے اور جب عوام تعمیری انداز میں حصہ لیتے ہیں تو مشکلات کا حل مل کر تلاش کیا جا سکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے شہریوں کی آواز بلند کی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے ان آوازوں کو سنجیدگی سے سنا۔
آخر میں احسن اقبال نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت اور عوام مل کر آزاد جموں و کشمیر میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔