داماد نے سسر کو گولی ماردی
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار میں داماد نے سسر کوگولی ماردی اور فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او عبدالغفار کورائی کے مطابق واقعہ گلشن معما ر کے علاقے افغان کیمپ کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مضروب 58سالہ سراج الدین ولد حاجی حیدر کو گولی اسکے داما د نعمت نے ماری اورفرار ہوگیا ، ملزم نعمت کی اہلیہ جھگڑا کرکے اپنے باپ کے گھر آئی ہوئی تھی، ملزم نعمت اپنی بیوی کو لینے کیلییآیا تھا، جہاںسسر اور داماد کے درمیان جھگڑا ہوگیا ملزم نعمت سسر کو گولی مار کر فرار ہوگیا جسے تلاش کیا جارہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایس ای سی پی نے رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے لیے مؤثر ریگولیٹری فریم ورک پر غور کے لیے مشاورتی سیشن منعقد کیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے کمشنر جناب مظفر احمد مرزا کی سربراہی میں ایک مشاورتی سیشن ہوا۔ اس میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی اور ان کی ٹیم کے ماہرین نے شرکت کی۔سیشن کا مقصد رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے لیے ایک ریگولیٹری فریم ورک پر غور کرنا تھا۔