’کھیل کو سیاست سے آزاد رہنے دیں‘، مائیکل ایتھرسن کا پاک بھارت میچوں پر آئی سی سی سے بڑا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
سابق انگلش کرکٹ کپتان مائیکل ایتھرسن نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کو اپنے عالمی ٹورنامنٹس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کے شیڈول پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے، کیونکہ یہ مقابلے اب کھیل سے زیادہ سیاسی کشیدگی اور نفسیاتی جنگ کا تاثر دیتے ہیں۔
ایتھرسن نے اپنے تجزیے میں کہا کہ پاک بھارت مقابلے، جو کبھی کھیل کے ذریعے سفارتکاری کی علامت سمجھے جاتے تھے، اب دونوں ملکوں کے درمیان جاری تنازع اور بداعتمادی کی عکاسی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے دوران سامنے آنے والی صورتِحال نے واضح کر دیا ہے کہ اب ان میچوں کے انعقاد میں سیاسی اور معاشی مفادات کا زیادہ عمل دخل ہے۔
مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ :پاک بھارت ٹاکرا، سیاسی کشیدگی اور ممکنہ ’ہینڈ شیک تنازع‘ نے میچ کو گھیر لیا
ایتھرسن نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کا مالی اثر بہت زیادہ ہے، جس کے باعث آئی سی سی ان مقابلوں کو شیڈول سے نکالنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔
ان کے مطابق، ان میچز سے منسلک براڈکاسٹ رائٹس کی مالیت قریباً 3 ارب ڈالر ہے، جو انہیں دنیا کے سب سے زیادہ منافع بخش کرکٹ مقابلے بناتی ہے۔ یہ میچ آئی سی سی ایونٹس کے مالی ڈھانچے میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں، شاید اسی وجہ سے یہ بار بار ٹورنامنٹس میں شامل کیے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟
ایتھرسن نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ ٹورنامنٹ کے ڈراز میں شفافیت لائی جائے، اور اگر دونوں ٹیمیں قدرتی طور پر آمنے سامنے نہیں آتیں، تو زبردستی شیڈولنگ سے گریز کیا جائے۔ کھیل کو سیاست سے آزاد رہنے دیں۔
ایتھرسن کے مطابق کرکٹ ایک وقت میں امن کی زبان ہوا کرتی تھی، مگر اب یہ سرحدوں کی سیاست میں الجھ کر اپنی اصل روح کھو رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک بھارت.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت ایتھرسن نے پاک بھارت
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔