سیلاب متاثرین میں 17 اکتوبر سے چیک تقسیم کرنا شروع کردیں گے، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
پنجاب کی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پنجاب نے ہمیشہ مشکل میں بڑا بھائی ہونے کا حق ادا کیا، پنجاب پر مشکل وقت آیا تو اسے سیاست کیلئے استعمال کیا گیا، کابینہ نے سیلاب متاثرہ اضلاع میں ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی ہے، وزیراعلیٰ نے سول ڈیفنس ملازمین کی تنخواہیں 15روپے بڑھا دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سول ڈیفنس ملازمین کی تنخواہیں 15ہزار روپے بڑھانے کی منظوری دیدی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 400 دیہات کا سروے مکمل ہو چکا ہے، 17 اکتوبر سے سیلاب مثاترین میں چیکس کی تقسیم شروع کر دی جائے گی۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا، پنجاب میں گھر یا سولر پروگرام بکتے نہیں، پنجاب حکومت کے کاموں پر بہت سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو وقت لوگوں کیساتھ کھڑے ہونے کا تھا اس کو سیاسی مفاد کیلئے استعمال کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کو دوسروں کے سلوک پر دکھ ہوا، پنجاب نے ہمیشہ مشکل میں بڑا بھائی ہونے کا حق ادا کیا، پنجاب پر مشکل وقت آیا تو اسے سیاست کیلئے استعمال کیا گیا۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کابینہ نے سیلاب متاثرہ اضلاع میں ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی ہے، وزیراعلیٰ نے سول ڈیفنس ملازمین کی تنخواہیں 15روپے بڑھا دیں۔ ان کا کہناتھا کہ 400 دیہات کا سروے مکمل ہو چکا ہے، 17 اکتوبر سے سیلاب مثاترین میں چیکس کی تقسیم شروع کر دی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔