ڈرگ کورٹ راولپنڈی کی جعلی ادویات کی فروخت پر ملزمان کو 8سال قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
ڈرگ کورٹ راولپنڈی کی جعلی ادویات کی فروخت پر ملزمان کو 8سال قید کی سزا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز
رالپنڈی(آئی پی ایس )ڈرگ کورٹ راولپنڈی نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے کے مقدمے میں معروف دکاندار عبدالرزاق، مالک بادشاہ دی ہٹی کو مجموعی طور پر 8 سال 3 ماہ قید اور 2 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔راولپنڈی ڈرگ کورٹ نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے پر معروف دکاندار عبدالرزاق کو مجموعی طور پر آٹھ سال تین ماہ قید اور دو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
عدالت نے غیر قانونی طور پر ادویات بنانے پر پانچ سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ، جبکہ غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت پر تین سال قید اور اڑھائی کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید چوبیس ماہ قید بھگتنا ہوگی۔فیصلہ ڈرگ کورٹ راولپنڈی ڈویژن کے چیئرمین محمد فیصل بٹ نے دو تکنیکی ممبران کی موجودگی میں سنایا۔ملزم عبدالرزاق کو سزا کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کرنے کاحکم دیدیاگیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرریلوے میں گزشتہ سال دوران چوری کے 25 واقعات،1ارب سے زائد کا نقصان ریلوے میں گزشتہ سال دوران چوری کے 25 واقعات،1ارب سے زائد کا نقصان پاکستان اور ملائیشیا مل کر تجارت کریں تو آئی ایم ایف کو خیرباد کہا جاسکتا ہے،وزیراعظم توشہ خانہ 2 کیس؛ عدالت کا عمران خان، بشریٰ بی بی کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع ٹرمپ منصوبے کے تحت ہتھیار نہیں ڈالیں گے، غیر مسلح ہونے کی خبروں پر حماس کا ردعمل آگیا مشتاق احمد کی رہائی کا معاملہ؛ دفتر خارجہ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا مصنوعی ذہانت کے عدلیہ میں استعمال سے متعلق جسٹس اسحاق کا خط سامنے آگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈرگ کورٹ راولپنڈی قید اور سال قید کی سزا
پڑھیں:
عمر ایوب اور شبلی فراز کی ڈی سیٹ کرنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر بیرسٹر گوہر نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے یکم اکتوبر کو دونوں رہنماؤں کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر دیا گیا حکمِ امتناعی ختم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی۔ عدالت نے عمر ایوب کو مجاز فورم کے سامنے سرنڈر کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی چیف جسٹس سے ملاقات کی خواہش، سپریم کورٹ میں درخواست دائر
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے شبلی فراز اور عمر ایوب کو سزائیں ہونے کے بعد ان کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
دونوں رہنما اپنی سزاؤں کے خلاف اپیلیں متعلقہ فورمز پر دائر کرچکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی سپریم کورٹ شبلی فراز عمر ایوب