فرانسیسی وزیراعظم نے صرف 26 دن بعد عہدے سے استعفی دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
فرانسیسی وزیراعظم نے صرف 26 دن بعد عہدے سے استعفی دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز
پیرس(آئی پی ایس )فرانس کے وزیراعظم سیبسٹین لاکورنو نے عہدہ سنبھالنے کے صرف 26 روز بعد ہی استعفی دے دیا، جسے صدر ایمانوئل میکرون نے قبول کر لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، سیبسٹین لاکورنو کو 10 ستمبر 2025 کو صدر میکرون نے نیا وزیراعظم نامزد کیا تھا۔ وہ صدر کے قریبی ساتھی اور ملک کے وزیرِ دفاع بھی رہ چکے ہیں۔ان کا استعفی ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند ہفتے قبل ہی سابق وزیراعظم فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے تھے، جس کے باعث فرانس کی تاریخ میں تیسری مرتبہ حکومت عدم اعتماد کے ووٹ سے ختم ہوئی تھی۔سیاسی ماہرین کے مطابق، مسلسل حکومتی تبدیلیوں نے صدر میکرون کی مقبولیت پر بھی دبا ڈال دیا ہے، جبکہ اپوزیشن جماعتیں نئے انتخابات کے مطالبے پر زور دے رہی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈرگ کورٹ راولپنڈی کی جعلی ادویات کی فروخت پر ملزمان کو 8سال قید کی سزا ڈرگ کورٹ راولپنڈی کی جعلی ادویات کی فروخت پر ملزمان کو 8سال قید کی سزا ریلوے میں گزشتہ سال دوران چوری کے 25 واقعات،1ارب سے زائد کا نقصان پاکستان اور ملائیشیا مل کر تجارت کریں تو آئی ایم ایف کو خیرباد کہا جاسکتا ہے،وزیراعظم توشہ خانہ 2 کیس؛ عدالت کا عمران خان، بشریٰ بی بی کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع کسی بھی ویزے پر آنیوالے اب عمرہ ادا کرسکیں گے: سعودیہ کا اعلان ٹرمپ منصوبے کے تحت ہتھیار نہیں ڈالیں گے، غیر مسلح ہونے کی خبروں پر حماس کا ردعمل آگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
دبئی ایئر شو ،سربراہ پاک فضائیہ کی قیادت میں عالمی فضائی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی کوشش
دبئی ایئر شو ،سربراہ پاک فضائیہ کی قیادت میں عالمی فضائی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی کوشش WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز ) دبئی ایئر شو 2025 کے موقع پر سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی دوست ممالک کے فضائی سربراہان سے سلسلہ وار اعلی سطحی ملاقاتیں ہوئیں۔ سربراہ پاک فضائیہ نے متحدہ عرب امارات کے انڈر سیکرٹری برائے دفاع لیفٹیننٹ جنرل پائلٹ ابراہیم ناصر العلاوی اور کمانڈر یو اے ای ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس میجر جنرل راشد محمد الشمسی سے بھی جامع ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں کا محور اعلی تربیت کے شعبوں میں تعاون کا فروغ، ابھرتی ہوئی ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی کے نظام کو مزید موثر بنانا رہا۔ اماراتی عسکری قیادت نے پاک فضائیہ کی جدت طرازی، بڑھتی ہوئی مقامی صلاحیتوں اور مقامی ترقی کو سراہتے ہوئے مشترکہ مشقوں، پیشہ ورانہ تبادلوں اور مستقبل کی بین العسکری شراکت داریوں کو مزید استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
پاکستان ایئر فورس کا دستہ دبئی ایئر شو 2025 میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔ یہ شرکت پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیت، عالمی فضائی برادری کے ساتھ مضبوط روابط اور خطے میں امن و استحکام کے عزم کی نمایاں ترجمانی کرتی ہے۔ ایئر شو کے دوران جے ایف17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ خصوصی توجہ کا مرکز رہا جہاں دفاعی تجزیہ کاروں، ہوا بازی کے ماہرین و شایقین نے اس میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ جدید ٹیکنالوجی، مضبوط جنگی صلاحیتوں اور معرکہ حق میں اس کی ثابت شدہ عملی کارکردگی نے جے ایف17 تھنڈر کو ایک قابلِ اعتماد اور کم لاگت کثیر المقاصد لڑاکا طیارے کے طور پر مزید نمایاں کیا ہے۔
پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری پر بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اعتماد کے باعث مختلف ممالک نے جے ایف17 تھنڈر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے جو پاکستان کے بڑھتے ہوئے دفاعی اور صنعتی تعاون میں ایک نمایاں سنگِ میل ہے۔ یہ معاہدہ طیارے کی عالمی مقبولیت اور پاکستان کی ایرو اسپیس صلاحیتوں پر مستقل بین الاقوامی اعتمادکامظہرہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز نیلام ہونگے، نام اور تھیم تبدیل نہ کرنے کی شرط عائد پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز نیلام ہونگے، نام اور تھیم تبدیل نہ کرنے کی شرط عائد لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گرد ہلاک جدہ ریجن میں انویسٹر فورم کے سالانہ انتخابات کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل،چوہدری شفقت محمود صدر،چوہدری عبدالخالق لک سیکرٹری جنرل منتخب پنجاب میں گورننس کا نیا معیار، پہلی بار 120 ارب روپے کی خطیر بچت کا سنگِ میل عبور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست کا معاملہ، محمود خان اچکزئی کے نام پر اعتراض سپریم کورٹ میں جج تعیناتی، دو ہائی کورٹس میں چیف جسٹسز کی تقرری کیلئے اجلاس طلبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم