آزاد کشمیر میں صورتحال پیدا ہونا ہی افسوسناک ہے، پرویز رشید
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں جو ہوا، اس صورتحال کا پیدا ہونا ہی افسوسناک ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں پرویز رشید نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ کشمیریوں کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اہل کشمیر بھی جانتے ہیں کہ اُن کی آزادی کےلیے پاکستان نے قربانیاں دی ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی خود اپنی قیادت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کےلیے مسائل بنتے ہیں لیکن کشمیر میں کبھی مسئلہ نہیں بنا۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ کشمیر کی نمائندہ جماعتیں عوام کی نمائندگی کئی دہائیوں سے کرتی آرہی ہیں، ان پارٹیوں کو کونے کھدرے میں کردیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مشین سے اپنا من پسند چوزہ نکال کر اسے وزیراعظم بنا دیا گیا، اس شخص کو نہ کشمیری عوام جانتے تھے نہ اس پر اعتماد کرتے تھے۔
پرویز رشید نے یہ بھی کہا کہ اس کی حکومت ناکام ہوئی توایک اور چوزہ نکال کر وزیراعظم بنا دیا گیا، حقیقی جماعتیں جب میدان میں آئیں تو معاملہ دو دن میں ختم ہوگیا، ہمیں آزاد کشمیر میں اس طرح کے تجربات سے گریز کرنا چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پرویز رشید نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
سب کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینی چاہیے: شیخ رشید
راولپنڈی (نیوزڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سب کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینی چاہیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جیل میں ملاقات کرنے کی اجازت ہونے سے کیا ہوگا؟ عوام پہلے ہی غربت اور مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں لہٰذا بہتری کے حالات پیدا کریں۔
انہوں نے 9 مئی مقدمات سے متعلق کہا کہ میں تو یہاں تھا ہی نہیں بلکہ بیرون ملک تھا اور میرے خلاف کیسز ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چالیس چالیس سال کی سزائیں ہوئی ہیں، میرے بھتیجے راشد شفیق کو بھی چالیس سال کی سزا ہوئی، ملک کو بہتری کی طرف لے کر جانا چاہیے۔