data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود اچکزئی کے نام کی منظوری دے دی گئی ہے، جب کہ سینیٹ میں علامہ ناصر عباس اپوزیشن بینچز کی قیادت کریں گے، قومی اسمبلی میں عامر ڈوگر جلد اپوزیشن لیڈر کے کاغذات اسپیکر کے پاس جمع کرائیں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل ہماری پارلیمانی سیاست کا نیا دن طلوع ہوگا، یہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ایک دانشمندانہ اور سیاسی طور پر اہم فیصلہ ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ رول 39 کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی نے اس ضمن میں قرارداد پر دستخط بھی کردیے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی دونوں ناموں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آج بانی پی ٹی آئی کی جانب سے واضح ہدایات موصول ہوئیں، جس کے بعد مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی پی ٹی آئی کے

پڑھیں:

پاکستان میں آئین کی حکمرانی نہیں، نیا سوشل کنٹریکٹ کریں، محمود اچکزئی

سٹی42: پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے لیڈر اور پی ٹی آئی کے سیاسی اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ایک بار پھر بغاوت کرنے کا اعلان کیا اور  اس کے ساتھ یہ بھی کہا کہ  تمام سیاسی جماعتیں نیا سوشل کنٹریکٹ کریں۔ 

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے یہ باتیں پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین کی بہنوں علیمہ خان، نورین خان اور عظمیٰ خان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں۔

آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم

محمود اچکزئی نے الزام لگایا کہ پاکستان میں آئین کی حکمرانی نہیں ہے۔ سیاسی جماعتیں آئین کی حکمرانی بحال کریں اور  ایک سماجی معاہدہ کریں جس پر تمام جماعتیں دستخط کریں۔

محمود اچکزئی نے کرپشن کیس مین طویل قید کی سزا کاٹ رہے پی ٹی آئی کے بانی کے متعلق کہا، "میں عمران خان کی ضمانت دیتا ہوں وہ کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا۔"

محمود خان اچکزئی کی یہ پریس کانفرنس منگل اور بدھ کی درمیانی رات اڈیالہ جیل روڈ پر ایک پولیس  چیک پوسٹ کے قریب بانی کی تین بہنوں کے کئی گھنٹے کے دھرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس دھرنے کو ختم کرنے کے لئے لیڈی پولیس نے نصف شب کارروائی کر کے بانی کی بہنوں کو حراست مین لے کر چکری  انٹرچینج پر لے جا کر چھوڑ دیا تھا جہاں سے وہ لاہور واپس چلی گئی تھیں۔

پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ ایک غلط فہمی ملک میں پھیلا دی گئی ہے کہ ایک آدمی ہے جو باغی ہے اس کو توڑنا ہے، یہ 25 کروڑ انسانوں کی لڑائی ہے، یہ زر اور زور کی بنیاد پر حکومت لی گئی، لوگوں کے گھروں میں جاکر انہیِں بے عزت کیا گیا یہ جرم ہے۔ ایک طرف "ایک آدمی" کے باغی ہونے کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے دوسری طرف محمود اچکزئی نے دعویٰ کیا، ہم نے علم بغاوت بلند کیا ہے، اس ملک میں آئین کی حکمرانی ہوگی ادارے اپنا اپنا کام کریں، اس پر سیاسی جماعتیں دستخط کریں، بانی پی ٹی آئی کے دستخط میں لے آؤں گا بانی کی ضمانت ہم دیں گے وہ کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔

پنجاب؛ آئمہ کرام کے وظیفے کی منظوری و نگرانی کا نیا نظام تیار

انہوں نے کہا کہ ظالم حکمران کے سامنے کھڑا ہونا جہاد ہے۔ کسی کی طاقت فرعون سے زیادہ نہیں ہے سب سے پوچھ کچھ ہوگی۔

محمود اچکزئی نے کہا،  ہمارا کسی جنرل، شریف یا زرداری سے کوئی اختلاف نہیں، ایک اچھا سماجی معاہدہ کریں پاکستان کو چلائیں، ہمیں حکمران نہیں بننا، بس ہمارا آئین ہمیں واپس کردو۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا معاملہ، محمود خان اچکزئی کے نام پر اعتراض
  • اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نشست کا معاملہ، محمود اچکزئی کے نام پر اعتراض
  • قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست کا معاملہ، محمود خان اچکزئی کے نام پر اعتراض
  • محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی عمران خان کی بہنوں سے ملاقات
  • پاکستان میں آئین کی حکمرانی نہیں، نیا سوشل کنٹریکٹ کریں، محمود اچکزئی
  • لیڈر آف اپوزیشن کے تعین کا معاملہ زیر التوا، اسپیکر کی طرف سے اعلان ضروری
  • اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے عامر ڈوگر کو خط کا جواب دیدیا
  • اپوزیشن لیڈر تعیناتی، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے عامر ڈوگر کو جواب دیدیا
  • عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹ، سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی
  • ملک میں شرافت‘ آئین اور قانون کی کوئی جگہ نہیں ہے‘ سلمان اکرم راجا