اداکارہ کو اسٹیج پر نامناسب انداز سے چھونے والے بھارتی اداکار پر اہلیہ کے سنگین الزامات
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
بھارتی اداکار و سیاستدان پون سنگھ کے خلاف ان کی اہلیہ جیوتی سنگھ نے انتہائی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی دوسری لڑکی کے ساتھ ہوٹل جاتے ہیں۔
یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ ماہ پون سنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ اپنی ساتھی اداکارہ انجلی راگھو کو نامناسب طریقے سے چھوتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔
39 سالہ پون سنگھ کی 2018 میں جیوتی سنگھ سے شادی ہوئی تھی.
پولیس کے مطابق پون سنگھ نے اپنی اہلیہ کے خلاف قانونی شکایت درج کرائی تھی، جس کے بعد جیوتی سنگھ کو تھانے حاضر ہونے کے لیے کہا گیا۔ تاہم جیوتی سنگھ نے تھانے جانے سے انکار کر دیا اور اس کے بعد وہ انسٹاگرام پر لائیو ہو کر روتی ہوئی نظر آئیں۔
اپنے جذباتی لائیو سیشن کے دوران جیوتی سنگھ نے کہا کہ ’’یہ سماج کی خدمت کرے گا جو اپنی بیوی کو گرفتار کروانے کے لیے پولیس کو بلاتا ہے۔ جب الیکشن ہوتے ہیں تو یہ مجھے بلاتا ہے اور میرا نام استعمال کرتا ہے، جبکہ ہوٹل میں یہ کسی اور لڑکی کے ساتھ جاتا ہے۔‘‘
یہ واقعات پون سنگھ کے کیریئر کے ایک نازک موڑ پر سامنے آئے ہیں، جہاں ان پر نہ صرف ذاتی زندگی بلکہ پیشہ ورانہ سطح پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس اسکینڈل نے زبردست تنقید کو جنم دیا ہے، جہاں صارفین پون سنگھ کے رویے پر سخت ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارتی اداکار رونیت رائے نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا
بھارتی اداکار رونیت رائے نے اچانک سوشل میڈیا کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ 60 سالہ اداکار نے ایک جذباتی پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ وہ کچھ عرصے کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز سے وقفہ لے رہے ہیں۔
رونیت نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ خود پر توجہ دینا، زندگی میں توازن قائم رکھنا اور تنہائی میں وقت گزارنا چاہتے ہیں، اور اس مقصد کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنا ان کے لیے ضروری ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب سوشل میڈیا دنیا بھر میں اداکاروں اور مداحوں کے درمیان رابطے کا سب سے تیز اور آسان ذریعہ بن چکا ہے۔ رونیت کے مداحوں نے ان کے فیصلے کو احترام کے ساتھ سراہا اور ان کے جلد واپسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔