data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: امریکی سفارتخانے کا چار رکنی وفد اڈیالہ جیل پہنچا۔

جیل ذرائع کے مطابق وفد میں قونصل آفیسر ڈینس ہیر، قیصر اقبال، آمنہ بی بی اور اسامہ حنیف شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد کو نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر سے قونصلر ملاقات کی اجازت دی گئی۔ ملاقات کے بعد امریکی سفارتی وفد جیل سے روانہ ہوگیا۔

یاد رہے کہ ظاہر جعفر نور مقدم قتل کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بیرسٹر گوہر نے علی امین کو ہٹانے کے فیصلے سے لاعلمی ظاہر کر دی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے سے لا علمی ظاہر کر دی  ۔

سماء نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ وزیراعلی کو ہٹائے جانے سے متعلق مجھے کوئی علم نہیں، مجھے ابھی تک اس قسم کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی، مجھ سے منسوب بیان بھی غلط ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان جاری سیاسی کشمکش اپنے منطقی انجام کے قریب پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق سیاسی تنازعات کے باعث علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ لیا جائے گا، جب کہ نئے وزیراعلیٰ کا تعلق ضم شدہ اضلاع سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے وزیراعلیٰ کے ممکنہ امیدواروں میں سہیل آفریدی کا نام سرفہرست ہے، جن کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان کے درمیان طویل عرصے سے سیاسی اختلافات جاری تھے، اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی سفارتخانے کے 4 رکنی وفد کی اڈیالا جیل نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات
  • بیرسٹر گوہر نے علی امین کو ہٹانے کے فیصلے سے لاعلمی ظاہر کر دی
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، ذرائع
  • امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالا جیل آمد
  • کوالالمپور: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ملائیشین وزیر برائے ڈیجیٹل ملاقات کررہے ہیں
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ایکیو مین کی بانی و سی ای او جیکولین نووگراتزکی قیادت میں وفد ملاقات کررہاہے
  • امریکا: کیلیفورنیا کی شاہراہ پر میڈیکل ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے گریٹاتھنبرگ کو فسادی پاگل قرار دیدیا
  • پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز بزنس فورم کا وفد ملاقات کررہا ہے