وزیراعظم پاکستان نے ہمارے دل جیت لیے، بھرپور حمایت پر شکرگزار ہیں، فلسطینی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زہیر محمد حمداللہ زید نے غزہ میں امن معاہدے پر وزیراعظم پاکستان شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے ہمارے دل جیت لیے۔
پاکستان ٹی وی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں پاکستان میں فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر محمد حمداللہ زید نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہر سطح پر بھرپور حمایت پر ان کے شکر گزار ہیں۔
ڈاکٹر زہیر محمد نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ہمیں الفاظ نہیں مل رہے۔ انہوں نے ہر سطح پر جو مضبوط حمایت فراہم کی، وہ ہمارے دلوں کو چھو گئی ہے۔
فلسطینی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہر موقع پر مسئلہ فلسطین کے لیے مضبوط اور واضح پیغام دنیا کو دیا ہے، جس پر ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں فریقین نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت مجوزہ سرکاری اداروں کی نجکاری پر جائزہ اجلاس
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں مجوزہ سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں 24 میں سے 15 اداروں کی نجکاری کے عمل پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد اور اداروں کی پیشہ ورانہ استعداد میں بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے نجکاری کا عمل مکمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کیں کہ نجکاری کے عمل میں عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں تاکہ یہ عمل شفاف، موثر اور قومی مفادات سے ہم آہنگ ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایسے سرکاری ادارے جو قومی خزانے پر بوجھ بن چکے ہیں یا غیرفعال ہیں، ان کی نجکاری میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ادارہ جاتی اور انتظامی پیچیدگیوں اور سرخ فیتے سے بچتے ہوئے نجکاری کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجکاری کے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کی جائے گی اور اس کی پیش رفت پر باقاعدگی سے اجلاس منعقد ہوں گے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر سرکاری اداروں کی اندرونی صلاحیت بڑھانے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت فوری اقدامات کی ہدایت بھی جاری کی۔