data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

چین کے ماہرین طب نے طبّی تاریخ میں ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے، جب انہوں نے پہلی بار ایک زندہ انسان کے جسم میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سؤر کا جگر پیوند کیا۔

یہ تجربہ چین کی Anhul میڈیکل یونیورسٹی کے اسپتال میں مئی 2024 میں کیا گیا، جس کے بعد مریض 171 دن تک زندہ رہا۔ ٹرانسپلانٹ کیا گیا جگر 38 دن تک مریض کے جسم میں فعال رہا، جس دوران اس کے افعال بہتر طور پر انجام پاتے رہے۔

یہ کامیابی اس لیے غیر معمولی قرار دی جا رہی ہے کیونکہ ماضی میں سؤر کے دل اور گردوں کے ٹرانسپلانٹ تو دماغی طور پر مردہ افراد میں کیے گئے تھے، مگر کسی زندہ مریض میں جگر کا تجربہ پہلی بار ہوا۔ جگر چونکہ جسم کا سب سے پیچیدہ عضو ہے جو خون کی صفائی، شوگر کنٹرول، ہاضمہ اور زہریلے مادوں کے اخراج جیسے اہم افعال انجام دیتا ہے، اس لیے اس کا ٹرانسپلانٹ دیگر اعضا کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ چیلنجنگ سمجھا جاتا ہے۔

71 سالہ مریض ہیپاٹائٹس بی کے باعث جگر کی خرابی میں مبتلا تھا، اور انسانی ڈونر نہ ملنے پر ڈاکٹروں نے سؤر کے جگر کا سہارا لیا۔ اس جگر میں 10 جینیاتی تبدیلیاں کی گئی تھیں تاکہ انسانی جسم اسے مسترد نہ کرے۔ ابتدائی دنوں میں ٹرانسپلانٹ مکمل طور پر کامیاب رہا، جگر نے فوراً کام شروع کر دیا اور مریض کے اپنے جگر کی کارکردگی بھی بہتر ہو گئی۔ تاہم چند ہفتوں بعد مریض کے دل اور دوران خون سے متعلق پیچیدگیاں سامنے آئیں، جس کے باعث جگر کو جسم سے نکالنا پڑا۔

تحقیق کے مطابق مریض کے انتقال کی اصل وجہ ٹرانسپلانٹ نہیں بلکہ بعد میں ہونے والی پیچیدگیاں تھیں۔ ماہرین کے مطابق یہ تجربہ طبّی دنیا میں جگر کے متبادل علاج کی نئی راہیں کھول سکتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس طریقہ کار سے ان مریضوں کی جانیں بچائی جا سکیں گی جنہیں فوری طور پر انسانی جگر دستیاب نہیں ہوتا۔ اس کامیاب تجربے کے نتائج “جرنل آف ہیپاٹالوجی” میں شائع کیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مریض کے

پڑھیں:

وہاڑی،ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر یوم سیاہ منایا گیا

مظاہرین نے پاکستان زندہ باد، آئین پاکستان زندہ، جمہوریت زندہ آباد، آمریت مردہ باد کے نعرے لگائے، اس موقع پر وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کے رہنمائوں سمیت حسنین رضا، محمد رضا، صفدر عباس، قاسم رضا اور دیگر موجود تھے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ورکنگ کمیٹی ضلع وہاڑی کے زیراہتمام تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر جمعہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، شہریوں نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور نماز جمعہ کے بعد علامتی طور پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پاکستان زندہ باد، آئین پاکستان زندہ، جمہوریت زندہ آباد، آمریت مردہ باد کے نعرے لگائے، اس موقع پر وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کے رہنمائوں سمیت حسنین رضا، محمد رضا، صفدر عباس، قاسم رضا اور دیگر موجود تھے۔ 

متعلقہ مضامین

  • علامہ اقبال: فکر، فن اور بصیرت کے منفرد سفر کا زندہ مکالمہ
  • ٹھٹھہ: 7دسمبر کو ایکتا ڈے کی کامیابی کے لیے سرگرمیاں تیز کردی گئیں
  • انسانی روحوں کا ڈریم ٹائم تصور
  • خلا میں 9 ماہ تک زندہ رہنے والا موس واپس زمین پر پہنچ گیا
  • پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں کینسر کی ادویات نایاب، مریض پریشانی میں
  • مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ سائنس، ٹیکنالوجی، ادب اور فلسفہ بھی پڑھایا جائے، وزیراعلی سندھ
  • امریکا میں دنیا کا پہلا H5N5 ایون انفلوئنزا کیس سامنے آگیا، مریض جاں بحق
  • وہاڑی،ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر یوم سیاہ منایا گیا
  • صوبہ بھر میں ڈینگی کی صورتحال سے متعلق یومیہ رپورٹ جاری
  • معیشت اور روزمرہ زندگی کے کام روبوٹس بدل دیں گے ، ایلون مسک