پہلا ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانسنگ پروگرام پورٹل لانچ، زرعی انقلاب کا آغاز ہو گا: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈیجیٹل ٹچ سے پنجاب کا پہلاہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام پورٹل لانچ کر دیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانس پروگرام پنجاب میں زرعی انقلاب کا آغاز ثابت ہو گا۔ پنجاب کی زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا چاہتے ہیں۔ سیکرٹری زراعت نے ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانس پروگرام پر بریفنگ دی اور بتایا کہ پنجاب میں 12قسم ہائی ٹیک زرعی مشینری کے لئے 3 کروڑ تک بلاسود قرضے دئیے جائیں گے۔ قرضوں کی ادائیگی کے لئے 6 ماہ کی رعایتی مدت بھی مقرر کی گی ہے۔ سہ ماہی بنیاد پر قرض کی اقساط پانچ سال میں ادا کرنی ہو گی۔ قرض کے لئے فارمر، سروس پروویڈر اور ایگری کمپنی پورٹل کے ذریعے اپلائی کر سکتی ہے۔ ہائی ٹیک زرعی مشینری کے مینوفیکچررز میں چائنہ کی27، ترکی10، اٹلی کی 5، جاپان، امریکہ، برازیل، سپین اور بیلا روس کی کمپنیاں شامل ہیں۔ پروگرام میں ویٹ کمبائن ہارویسٹر، ملٹی کراپ پلانٹر، رائس پلانٹر، نرسری مشین، رائس ہاروسٹر، ویٹ سٹرابیلر، میزکوب ہارویسٹر، سائلج ہارویسٹر، میز کوب ڈایئر، آرچڈ پرنیر اور آرچڈ ایئر بلاسٹ سپریئر شامل ہیں۔ ہائی ٹیک ایگری کلچر مشینری میں سنٹرل پیوٹ، اریگیشن سسٹم اور ہائی پاور ٹریکٹر بھی پروگرام شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے سکیورٹی فورسز کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں 7 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور میجر سبطین حیدر شہید کی شجاعت کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ہائی ٹیک فارم
پڑھیں:
گوگی، پنکی کے دور میں پنجاب میں صرف تباہی آئی،مریم نواز
ہر جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے تھے، ان دماغوں کی صفائی کی ہے جو پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں
مریم نواز پنجاب کی بات نہیں کرے گی تو کون کرے گا؟تقریب سے خطاب میں پی ٹی آئی پر تنقید
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گوگی اور پنکی کے دور میں پنجاب میں صرف تباہی آئی۔لاہور میں ستھرا پنجاب پروگرام کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے پی ٹی آئی پر تنقید کی اور کہا کہ تبدیلی کے دعوے داروں کے دور میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر تھے۔انہوں نے کہا کہ گوگی اور پنکی کے دور میں پنجاب میں صرف تباہی آئی، ماضی میں صوبے میں صفائی سے متعلق کوئی کا م نہیں ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے آغاز سے صوبے کے عوام نے سکھ کا سانس لیا، آپ نے پنجاب کے شہروں، دیہات کو صاف کرکے میرا سر فخر سے بلند کردیا۔مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ستھرا پنجاب کے ورکرز کی تعریف کی اور انہیں سلام پیش کیا، ساتھ ہی کہا کہ ستھرا پنجاب دنیا کا سب سے بڑا صفائی کا پروگرام ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی جیکٹ پہننا میرے لیے اعزاز ہے، یہ وردی پہن کرپیغام دیا ہے کہ آپ مجھ سے اور میں آپ سے ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ سیلاب کے بعد ستھرا پنجاب کے کارکنوں نے ہر جگہ شیشے کی طرح چمکا دی، سیلاب میں ستھرا پنجاب کے ورکرز نے انسانی بند باندھ کر پانی روکا۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ مریم نواز پنجاب کی بات نہیں کرے گی تو کون کرے گا؟ ان دماغوں کی بھی صفائی کی ہے جو پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، دوسرے صوبوں کے لوگ محرومی کا شکار ہیں تو اپنی اپنی حکومت سے سوال کریں۔مریم نواز نے کہا کہ سب کو پیسے ملتے ہیں، اپنی حکومتوں سے سوال کرو، گوگی پنکی کے دور میں پاکستان میں تباہی آئی، اُس دور میں ہر جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے تھے۔